اسرائیل کی کامیابی عالم اسلام کی تباہی کے راستے ہموار کرے گی: لیاقت بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی کامیابی عالم اسلام کی تباہی کے راستے ہموار کرے گی۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ اسرائیل کی شکست خطے میں امن کے قیام کے لیے ضروری ہے، امریکا، اسرائیل اور بھارت گٹھ جوڑ عالمی امن کو تباہ کر رہا ہے، عالم اسلام کو عسکری اتحاد قائم کرنا چاہیے۔یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔
نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاسی استحکام قومی سلامتی کے تحفظ کی لکیر ہے، وزیرِ اعظم شہباز شریف سیاسی بحران کے خاتمے کے لیے اقدامات کریں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی۔ بلوچ کالونی پل کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق
کراچی:شہر قائد کی معروف شاہراہِ فیصل پر بلوچ کالونی پل کے قریب ایک ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
حادثے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور لاش کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کے اسباب کا پتہ چلایا جا سکے۔