کراچی، غیر قانونی سمز ایکٹیویشن کے الزام میں ایک شخص گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
مارچ 2025ء کے دوران ملزم نے مذکورہ فرنچائز کے CRM پورٹل کے ذریعے 1069 سمز غیر قانونی طور پر فعال کیں، جن میں سے 895 سمز خواتین کے شناختی کارڈز پر جاری کی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ این سی سی آئی اے کراچی نے غیر قانونی سمز ایکٹیویشن کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق این سی سی آئی اے کراچی نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی تحریری شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم راشد ایوب کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے ڈیجیٹل آلات اور دیگر قابل جرم مواد برآمد ہوا ہے۔ مشتبہ مقام پر چھاپہ مار کارروائی مجاز اتھارٹی کی منظوری سے کی گئی۔ حکام کے مطابق پنجاب و اندرون سندھ کی خواتین کے شناختی کارڈز پر غیر قانونی طور پر سمز کی ایکٹیویشن کی نشاندہی کی گئی، یہ سمز کراچی میں ایک نجی سیلولر کمپنی کی فرنچائز پر غیر قانونی طریقے سے فعال کی گئی تھیں۔ ابتدائی تجزیہ سے معلوم ہوا کہ مارچ 2025ء کے دوران ملزم نے مذکورہ فرنچائز کے CRM پورٹل کے ذریعے 1069 سمز غیر قانونی طور پر فعال کیں، جن میں سے 895 سمز خواتین کے شناختی کارڈز پر جاری کی گئیں۔ تفتیش کے دوران فرنچائز مالک اور سیلولر کمپنی کے برانچ منیجر کا کردار بھی جرم میں ملوث پایا گیا، معاملے کا مقدمہ درج کرکے مذید تفتیش تفتیش جاری ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
جیوانی : سمندر کے راستے غیرقانونی طور پر ایران جانے کی کوشش پر 13 ملزمان گرفتار
غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش پر 13 ملزمان کو جیوانی سے گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 13 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کا تعلق پنجاب اور خیبرپختون خوا کے مختلف علاقوں سے ہے۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے 9 کا تعلق پنجاب جبکہ 4 کا تعلق کے پی کے مختلف اضلاع سے ہے سے ہے، ملزمان کو جیوانی سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے پاکستان سے ایران جا رہے تھے۔
ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کو ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھا، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔