کراچی:

این سی سی آئی اے کراچی نے غیرقانونی سمز ایکٹیویشن کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔

این سی سی آئی اے کراچی نے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی تحریری شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم راشد ایوب کو گرفتار کرلیا۔

ملزم کے قبضے سے ڈیجیٹل آلات اور دیگر قابل جرم مواد برآمد ہوا ہے۔ مشتبہ مقام پر چھاپہ مار کارروائی مجاز اتھارٹی کی منظوری سے کی گئی۔

حکام کے مطابق پنجاب و اندرون سندھ کی خواتین کے شناختی کارڈز پر غیر قانونی طور پر سمز کی ایکٹیویشن کی نشاندہی کی گئی، یہ سمز کراچی میں ایک نجی سیلولر کمپنی کی فرنچائز پر غیر قانونی طریقے سے فعال کی گئی تھیں۔

ابتدائی تجزیہ سے معلوم ہوا کہ مارچ 2025 کے دوران ملزم نے مذکورہ فرنچائز کے CRM پورٹل کے ذریعے 1069 سمز غیر قانونی طور پر فعال کیں جن میں سے 895 سمز خواتین کے شناختی کارڈز پر جاری کی گئیں۔

تفتیش کے دوران فرنچائز مالک اور سیلولر کمپنی کے برانچ منیجر کا کردار بھی جرم میں ملوث پایا گیا، معاملے کا مقدمہ درج کرکے مذید تفتیش  تفتیش جاری ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ایف آئی اے،انٹرپول کی مشترکہ کارروائی،قتل کا ملزم عراق سے گرفتار

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)ایف آئی اے این سی بی اور انٹرپول کی مشترکہ کارروائی میں قتل اور اقدام قتل کے سنگین الزامات میں مطلوب اشتہاری ملزم داود سرور کو عراق سے گرفتار کر لیا گیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کو عراق سے کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ منتقل کیا گیا، جہاں سے اٴْسے قانونی کارروائی کے بعد پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

داود سرور گزشتہ 5 برس سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا اور اس کے خلاف تھانہ قلعہ دیدار سنگھ، گجرانوالہ میں قتل اور اقدام قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔ملزم کی گرفتاری کیلئے ایف آئی اے این سی بی انٹرپول کی جانب سے ریڈ نوٹس جاری کیا گیا تھا، جس کے بعد انٹرپول اسلام آباد اور انٹرپول بغداد کے درمیان قریبی رابطہ کاری کے نتیجے میں اس کی حوالگی ممکن ہو سکی۔ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے بین الاقوامی قواعد و ضوابط کے تحت مطلوب ملزم کو پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا، جس کے بعد مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ایف آئی اے نے اس کامیاب کارروائی کو بین الاقوامی اداروں کے ساتھ موثر تعاون کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں سینئر وکیل شمس الاسلام کا قتل، ملزم نے اعترافِ جرم کرلیا، ویڈیو بیان
  • حکومت کا غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کو دوبارہ ملک بدر کرنے کا فیصلہ
  • راولپنڈی: انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
  • کراچی: ملزم کے والد پولیس اہلکار کے قتل کا الزام مقتول سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام پر عائد تھا
  •  ایف آئی اے کی غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف بڑی کارروائی، کروڑوں کی غیر ملکی کرنسی برآمد
  • ایف آئی اے،انٹرپول کی مشترکہ کارروائی،قتل کا ملزم عراق سے گرفتار
  • حوالہ ہنڈی کے خلاف بلوچستان میں بڑی کارروائی؛ کروڑوں کی غیر قانونی کرنسی برآمد
  • ایف آئی اے، انٹرپول کی مشترکہ کارروائی؛ قتل کا ملزم عراق سے گرفتار
  • انٹرپول کے ہاتھوں عراق میں گرفتار ہونے والا قتل کا ملزم پاکستان منتقل
  • ایف آئی اے کی کارروائی، کراچی ایئرپورٹ پر غیرقانونی طور بیرون ملک جانے والے 7 مسافر آف لوڈ