(سندھ بلڈنگ ) گلشن اقبال اسکیم 24 میں رہائشی پلاٹوں پر کمرشل تعمیرات
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف شیخ اور بلڈنگ انسپکٹر عابد شاہ کی کھوڑو سسٹم کے تحت لوٹ کھسوٹ
13 ڈی پلاٹ نمبر A93،A121 پر کمرشل تعمیرات کی کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے ، ذرائع
دکانیں اور کمرشل پورشن کی تعمیر جاری ہے ، خطیر رقم بٹورنے کا سلسلہ دھڑلے سے جاری ہے
سندھ بلڈنگ کھوڑو سسٹم اسکیم 24 گلشن اقبال میں رہائشی پلاٹ کمرشل تعمیرات میں تبدیل اے ڈی آصف شیخ بی آئی عابد شاہ کی خطیر رقوم بٹورنے کے بعد 13 D پلاٹ نمبر A93 اور A121 پر کمرشل تعمیرات کی سرپرستی علاقے کے بنیادی مسائل میں اضافہ جرآت سروے بلڈنک افسران کے غیر قانونی دھندوں پر موقف لینے کی کوشش کی گئی رابطہ نہ ہو سکا۔ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں رائج کھوڑو سسٹم میں اسکیم 24 گلشن اقبال کے رہائشی پلاٹوں کو تیزی کے ساتھ کمرشل تعمیرات میں تبدیل کیا جا رہا ہے جسکے باعث گیس بجلی پانی سیوریج اور پارکنگ جیسے بنیادی مسائل میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہیاور دلچسپ امر یہ ہے کہ غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افسران کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جا رہی یہی وجہ ہے کہ افسران احتساب کے خوف سے لاپروا ہو کر ذاتی مفادات کے حصول کے لئے ملکی محصولات کو بھاری نقصان پہنچانے میں مگن ہیںضلع شرقی کے علاقے گلشن اقبال کے بلاک 13D میں بھی خطیر رقوم بٹورنے کے بعد رہائشی پلاٹ A121 کمرشل پورشن یونٹ کی تیسری منزل تعمیر کی جارہی ہے جبکہ13D1 کے رہائشی پلاٹ نمبر A93 پر دکانیں اور کمرشل پورشن یونٹ کی تعمیرات اسسٹنٹ ڈائریکٹر آصف شیخ بلڈنگ انسپکٹر عابد شاہ کی سرپرستی میں جاری ہیں بلڈنگ افسران کے غیر قانونی دھندوں پر ڈی جی اسحاق کھوڑو سے موقف لینے کے لئے رابطے کی کوشش کی گئی مگر رابطہ ممکن نہ ہو سکا۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: کمرشل تعمیرات رہائشی پلاٹ گلشن اقبال
پڑھیں:
کراچی کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور کی لاش اور گاڑی کوٹ ڈیجی سے برآمد
فائل فوٹوکراچی کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور کی لاش اور گاڑی خیرپور کے علاقے کوٹ ڈیجی سے برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق مقتول ڈرائیور کی گاڑی کھیتوں کے قریب ایک گھر سے ملی، ٹیکسی بُک کر کے ڈرائیور کو قتل کیا گیا اور گاڑی چھین لی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔