پشاور یونیورسٹی کے رہائشی کوارٹر سے دو خواتین کی نعشیں برآمد
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
پولیس کے مطابق دونوں خواتین کا تعلق مسیحی برادری سے ہے، ابتدائی شناخت کے مطابق ایک خاتون کی شناخت مسماة ش، زوجہ وسیم گل جبکہ دوسری کی شناخت مسماة ک، دختر یاسر کے نام سے ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور یونیورسٹی کے ایک رہائشی کوارٹر سے دو خواتین کی پرانی نعشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں مبینہ طور پر قتل کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق دونوں خواتین کا تعلق مسیحی برادری سے ہے، ابتدائی شناخت کے مطابق ایک خاتون کی شناخت مسماة ش، زوجہ وسیم گل جبکہ دوسری کی شناخت مسماة ک، دختر یاسر کے نام سے ہوئی ہے۔ نعشیں کئی روز پرانی لگتی ہیں، جن پر ظاہری طور پر تشدد کے آثار پائے گئے ہیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ کیمپس فہیم شاہ پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔ فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ موبائل ڈیٹا اور دیگر اہم شواہد کی روشنی میں مختلف پہلوؤں سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ قتل کس نے اور کیوں کیا۔ مزید پیش رفت کے لیے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے جامع تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ اصل حقائق سامنے لائے جا سکیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی شناخت مسماة کے مطابق
پڑھیں:
کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مقابلے، 3 زخمیوں سمیت 7 گرفتار
کراچی:شہر قائد میں مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں میں 4 زخمیوں سمیت 7 ڈاکو گرفتار کر لیے گئے، ملزمان سے اسلحہ، نقدی، موٹرسائیکلیں اور موبائل فون برآمد کر لیے گئے۔
ایف بی انڈسٹریل ایریا میں فیڈرل بی ایریا بلاک 22 لیاری ندی کے قریب پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس کے مطابق مقابلے کے بعد دو ملزمان سہیل عرف نظام اور رحیم شاہ عرف بریال کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
زخمی ملزمان کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کی۔
ادھر ناظم آباد میں بھی پولیس کا مبینہ مقابلہ ہوا جس میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہو گیا۔
گرفتار زخمی ڈاکو کی شناخت فرمان کے نام سے ہوئی ہے جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ملزم سے اسلحہ اور دیگر قیمتی سامان برآمد ہوا ہے۔
زمان ٹاؤن پولیس نے کورنگی ساڑھے 5 نمبر کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ مقابلے کے بعد 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا جن میں ایک زخمی بھی شامل ہے۔
زخمی ملزم دلاور حسین کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ دیگر تین ملزمان فیصل، ذیشان اور محمد الیاس کو تھانے منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے دو پستول، چھینے گئے موبائل فون، نقدی، پرس اور دو موٹرسائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔
علاوہ ازیں مومن آباد پولیس نے اورنگی ٹاؤن نمبر 10 میں کارروائی کے دوران دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے چھیپا ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کر دیا۔