اطالوی بحری جہاز آئی ٹی ایس انتونیو مارچیلیا کی کراچی کی بندرگاہ پر آمد
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
فوٹو اسکرین گریب۔آئی ایس پی آر
اطالوی بحری جہاز آئی ٹی ایس انتونیو مارچیلیا کراچی کی بندرگاہ پر پہنچا ہے۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک بحریہ کے آفیشلز اور اطالوی سفیر نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا، اطالوی بحریہ کا جہاز تین روزہ خیر سگالی دورے پر کراچی پہنچا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دورے کا مقصد دو طرفہ بحری تعاون کا فروغ اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیتوں میں اضافہ ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں بحری افواج کے درمیان پیشہ ورانہ ملاقاتیں اور مشترکہ مشقیں منعقد کی جائیں گی، اطالوی بحریہ کے جہازوں کی آمد پاک اطالوی دو طرفہ تعلقات اور بڑھتے ہوئے بحری تعاون کا مظہر ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نیوی اہم بین الاقوامی نیویز سے دیرپا بحری تعاون کے فروغ کےلیے کوشاں ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: آئی ایس پی آر اطالوی بحری
پڑھیں:
کراچی کا فضائی معیار آج انتہائی مضرِ صحت
—فائل فوٹوملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کا فضائی معیار آج انتہائی مضرِ صحت ریکارڈ ہوا ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر ہے، جہاں آلودگی 236 پرٹیکیولیٹ میٹر تک پہنچ گئی۔
واضح رہے کہ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق 151 سے 200 پرٹیکیولیٹ میٹر آلودگی مضر، 201 سے 300 پرٹیکیولیٹ میٹر انتہائی مضر، جبکہ 301 پرٹیکیولیٹ میٹر سے زائد خطرناک آلودگی ہے۔