دنیا کی سب سے تنگ کار کا ریکارڈ: اطالوی مکینک کا انوکھا کارنامہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اٹلی کے ایک تخلیقی مکینک اور یوٹیوبر آندرے مرازی نے موٹر گاڑیوں کی دنیا میں ایک نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے 1993 کی فیاٹ پانڈا کو دنیا کی سب سے تنگ کار میں تبدیل کردیا ہے۔
مرازی کو اس غیر معمولی پروجیکٹ کو مکمل کرنے میں پورے 12 ماہ کا عرصہ لگا۔ یہ منفرد گاڑی جس کی چوڑائی صرف 50 سینٹی میٹر (تقریباً 20 انچ) ہے، مکمل طور پر چلانے کے قابل ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس میں کار میں 99 فیصد پرزے اصل فیاٹ پانڈا کے ہی استعمال کیے گئے ہیں۔ کار میں صرف ایک ڈرائیور کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور اس میں صرف ایک ہیڈلائٹ نصب کی گئی ہے جو رات کے وقت ڈرائیونگ کو ممکن بناتی ہے۔
یہ کار دیکھنے میں ایسے لگتی ہے جیسے کسی جدید مصنوعی ذہانت کے ذریعے ڈیزائن کی گئی ہو، لیکن درحقیقت یہ ایک نوجوان مکینک کی محنت، لگن اور تخلیقی صلاحیتوں کا شاہکار ہے۔ مرازی کا کہنا ہے کہ وہ طویل عرصے سے دنیا کی سب سے تنگ کار بنانے کا خواب دیکھ رہے تھے۔
اس منفرد ایجاد نے نہ صرف موٹر انڈسٹری بلکہ یوٹیوب پر بھی تہلکہ مچا دیا ہے، جہاں مرازی کے چینل پر اس پروجیکٹ کی تفصیلات کو بے پناہ پذیرائی مل رہی ہے۔ کار کے ڈیزائن اور تعمیر کے مراحل کو دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ اس میں کس قدر محنت اور مہارت شامل ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ کار نہ صرف ایک ریکارڈ ہے بلکہ یہ ثابت کرتا ہے کہ تخلیقی سوچ اور مستقل مزاجی سے کسی بھی عام چیز کو غیر معمولی بنا دیا جا سکتا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز اس غیر معمولی کارنامے کو سرکاری طور پر تسلیم کرے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
جاپان میں ایک ہفتے کے دوران 457زلزلے ریکارڈ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کے علاقے کاگوشیما میں تاتسوگو کے ساحل کے قریب یکے بعد دیگرے زلزلے کے 5 جھٹکے محسوس کیے گئے،جس سے شہریوںمیں خوف پھیل گیا۔ زلزلوں کی شدت 5.1 سے 5.6 تک ریکارڈ کی گئی۔ یو ایس جی سی کے مطابق پانچوں زلزلوں کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی تاہم زلزلے کے بعد سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔ذرائع ابلاغ کے مطابق جاپان کے ٹوکارا جزائر میں ایک ہفتے میں 457 زلزلے ریکارڈ کیے جاچکے ہیں۔ میٹرولوجیکل ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ زلزلوں کا مرکز زیادہ تر توشیما ولیج اور امامی جزائر کے آس پاس کے علاقوں میں رہا۔ زلزلوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2 سے 5 درجے کے درمیان ریکارڈ کی گئی، جبکہ ان کے مراکز کی زیر زمین گہرائی 10 سے 30 کلومیٹر تک رہی۔ میٹرولوجیکل ایجنسی کے مطابق سب سے شدید زلزلہ بدھ کی صبح ٹوکارا جزائر میں محسوس کیا گیا، تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔