فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکا کے سرکاری دورے کے دوران اوورسیز پاکستانیوں سے ملاقات کی ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اوورسیز پاکستانیوں نے پُرتپاک خوش آمدید کہا اور ملاقات میں بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں آپریشن ’بنیان مرصوص، معرکۂ حق‘ میں پاک فوج کی کارکردگی کو سراہا گیا۔

اوورسیز پاکستانیوں نے فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کو خراج تحسین پیش کیا، آرمی چیف نے اوورسیز پاکستانیوں کے کلیدی کردار پر اظہار تشکر کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے چیلنجز سے نمٹنے اور باہمی تعاون کے فروغ کےلیے شراکت داری کی ضرورت کو اُجاگر کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل اور اوورسیز پاکستانیوں نے محفوظ، خوشحال اور مضبوط پاکستان کےلیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل عاصم منیر اوورسیز پاکستانیوں کے مطابق ایس پی

پڑھیں:

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو دل کا دورہ، ہسپتال منتقل

 سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو دل میں تکلیف کے باعث نجی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ جہاں اُن کا علاج جاری ہے۔ ڈاکٹرز کے مطابق سابق وزیراعظم کو دل کا دورہ پڑا ہے۔ ٹیسٹ کے دوران یہ بات بھی سامنے آئی کہ ان کے دل کی دو شریانیں بند ہیں۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق شاہد خاقان عباسی کا فوری طور پر آپریشن کیا گیا، انہیں کچھ دیر قبل 2 اسٹنٹ لگائے گئے ہیں۔ اس حوالے سے ان کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت اب پہلے سے بہتر ہے، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ واضح رہے کہ عوام پاکستان پارٹی نے شاہد خاقان عباسی کی ہسپتال منتقلی کی تصدیق کر دی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکہ نے فیلڈ مارشل کی تعریفیں بہت کیں لیکن دفاعی معاہدہ ہندوستان کیساتھ کرلیا، پروفیسر ابراہیم
  • پنجاب میں اسموگ، اسکولوں کے صبح 8 بج کر 45 منٹ سے پہلے کھلنے پرپابندی عائد
  • سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو دل کا دورہ، ہسپتال منتقل
  • ہانیہ عامر کی عاصم اظہر کی سالگرہ میں شرکت
  • فیلڈ مارشل کو سلام، گلگت بلتستان کو ترقی کے تمام مواقع دیئے جائینگے: صدر زرداری
  • فیلڈ مارشل ایوب خان کے پڑپوتے کے گھر چوری، سابق صدر کی یادگار اشیاء بھی غائب
  • وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ: سرکاری ملازمین کے ہاؤس رینٹ سیلنگ میں 85 فیصد اضافہ منظور
  • وزیراعظم سے محسن نقوی کی ملاقات، دورہ عمان اور ایران بارے بریفنگ دی
  • چیئرمین کل مسالک علماء بورڈ مولانا عاصم مخدوم کی اٹلی میں پوپ لیو سے ملاقات
  • انجمن امامیہ گلگت بلتستان کے وفد کا نگر خاص کا دورہ، علماء و عمائدین سے ملاقات