بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا امریکہ میں افواج پاکستان اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو شاندارخراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
اسلام آباد(صغیر چوہدری)پاکستانی نژاد امریکن کمیونٹی کی جانب سےفیلڈ مارشل سید عاصم منیرکے دورہ امریکہ پر انکا فقیدالمثال استقبال کیا گیا پاکستانی کمیونٹی نے آپریشن بنیان مرصوص میں شاندارکامیابی پراظہار تشکر کیا ،امریکہ میں اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے افواج پاکستان کوخراج تحسین پیش کرنےکیلئے نیویارک ٹائم اسکوائر، واشنگٹن ڈی سی اور مختلف مقامات پر سپہ سالار اور خوبصورت پاکستان کی ویڈیوزکی نمائش کاسلسلہ جاری ہے واشنگٹن ڈی سی کی مختلف شاہراہوں پر بھی ڈیجیٹل ٹرک کے ذریعے افواج پاکستان کی قربانیوں اوربے مثال خدمات کو اُجاگر کیا گیا ہے ان ویڈیوز میں افوج پاکستان اور شہداء کو شاندار خراج تحسین پیش کیاگیا ہے ،پاکستانی امریکن کمیونٹی کی افواج پاکستان سے والہانہ محبت سے واضح ہے کہ عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: افواج پاکستان
پڑھیں:
3 سال میں، 28 لاکھ 94 ہزار پاکستانی بیرون ملک چلے گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)ملک میں ایک طرف بڑھتی ہوئی مہنگائی، لاقانونیت اور بے روزگاری ہے تو دوسرا کاروبار شروع کرنے میں بھی طرح طرح کی مشکلات ہیں۔انہی حالات سے تنگ آئے 28 لاکھ 94 ہزار 645 پاکستانی گزشتہ تین سالوں کے دوران اپنے قریبی افراد کو چھوڑ کر بیرون ملک چلے گئے ہیں۔بیرون ملک جانے والوں میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل ہے۔(جاری ہے)
ڈاکٹر، انجینیئر، ائی ٹی ایکسپرٹ، اساتذہ، بینکرز، اکاؤنٹنٹ، آڈیٹر، ڈیزائنر، آرکیٹیکچر کے ساتھ ساتھ پلمبر، ڈرائیور، ویلڈر اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ملک چھوڑ گئے ہیں۔ محکمہ پروٹیکٹر اینڈ امیگرانٹس سے ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق یہ 15ستمبر تک کا ڈیٹا ہے۔بیرون ملک جانے والے یہ افراد پروٹیکٹر کی فیس کی مد میں 26 ارب 62 کروڑ 48 لاکھ روپے کی بھاری رقم حکومت پاکستان کو ادا کرکے گئے۔پروٹیکٹر اینڈ امیگرانٹس آفس آئے طلبہ، بزنس مینوں، ٹیچرز، اکاؤنٹنٹ، آرکیٹیکچر اور خواتین سے بات چیت کی گئی تو انہوں نے کہا یہاں پہ جتنی مہنگائی ہے اس حساب سے تنخواہ نہیں دی جاتی۔یہاں مراعات بھی نہیں ملتی ہیں۔ باہر کا رخ کرنے والے طالب علموں نے کہا یہاں پہ کچھ ادارے ہیں لیکن ان کی فیسیں بہت زیادہ ہیں۔