فیلڈ مارشل کا اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ روابط کے تسلسل، باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
اشاعت کی تاریخ: 17th, June 2025 GMT
چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ملک کو درپیش چیلنجز کا مل کر مقابلہ کرنے کے لیے اوورسیز پاکستانی کمیونٹی سے روابط کے تسلسل اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر امریکا میں موجود ہیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے واشنگٹن ڈی سی میں مقیم اوورسیز پاکستانی کمیونٹی سے ملاقات کی، جہاں انہیں بھرپور پذیرائی ملی، بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے آرمی چیف سے ملاقات کے لیے شرکت کی۔
بیان کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے امریکا میں مقیم پاکستانیوں سے خطاب کیا اور اوورسیز کمیونٹی کی خدمات کو سراہا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں نے حالیہ آپریشن بنیانِ مرصوص / معرکۂ حق میں پاک فوج کی بہادری اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ اپنے خطاب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان کے اصل سفیر قرار دیا۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستانی ترسیلات زر، سرمایہ کاری اور مختلف شعبہ جات میں نمایاں کامیابیوں کے ذریعے وطن کی معیشت اور عالمی ساکھ کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
ملاقات کے دوران اوورسیز پاکستانیوں نے اپنے خیالات، تجربات اور تجاویز کا تبادلہ کیا جسے سپہ سالار نے نہایت سنجیدگی سے سنا۔
فیلڈ مارشل نے اوورسیز کمیونٹی سے روابط کے تسلسل اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ درپیش چیلنجز کا مل کر مقابلہ کیا جا سکے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ملاقات ایک نئے عزم اور جذبے کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، فیلڈ مارشل اور اوورسیز پاکستانیوں نے محفوظ، خوشحال اور مضبوط پاکستان کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستانی کمیونٹی اوورسیز پاکستانی ا ئی ایس پی ا ر فیلڈ مارشل کے مطابق پاک فوج
پڑھیں:
چین کا پاکستانی خلا بازوں کو مشن پر خلا میں بھیجنے کے منصوبے کا اعلان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251031-08-25
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان کے خلا بازوں کے لیے اپنے خلائی اسٹیشن کے مشنز کے تحت مختصر مدت کے مشن کا انتظام کرے گا۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق چین کے سرکاری خبر رساں ادارے ’شِنہوا‘ نے جمعرات کو رپورٹ کیا کہ چین کے انسان بردار خلائی پروگرام کی ایجنسی (سی ایم ایس اے) کے ترجمان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پاکستان کے خلا باز چینی خلا بازوں کے ساتھ تربیت حاصل کریں گے۔ چین کے ’گلوبل ٹائمز‘ نے یہ بھی رپورٹ کیا کہ مشن کے دوران پاکستانی خلا باز نہ صرف عملے کے معمول کے کاموں میں حصہ لیں گے، بلکہ پاکستان کی جانب سے سائنسی تجربات بھی انجام دیں گے۔ مارچ میں، پاکستان کی اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر پروگرام ریسرچ کمیشن (سپارکو) اور سی ایم ایس اے کے درمیان تعاون کے معاہدے پر دستخط ہوئے تھے، جس کے تحت پاکستان کے پہلے انسان بردار مشن کو چین کے خلائی اسٹیشن کی طرف بھیجا جائے گا۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ یہ معاہدہ چینی حکومت کی طرف سے ایک اور ’قابلِ قدر اقدام‘ ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان خلا کے شعبے میں تعاون کو مزید گہرا کرے گا۔ اپریل میں، وزیراعظم نے چین کے ساتھ خلا کی ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کو مزید بڑھانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا تھا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا تھا کہ پاکستان خلا کی ٹیکنالوجی کے شعبے کو ’انتہائی اہمیت‘ دے رہا ہے اور چین کو اپنا ’سب سے قابلِ اعتماد اور تزویراتی (اسٹریٹجک) شراکت دار‘ سمجھتا ہے۔