اسلام آباد (نیوز ڈیسک) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکا کے سرکاری دورہ کے دوران واشنگٹن ڈی سی میں مقیم پاکستانی تارکین وطن سے ملاقات کی، انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کے سفیر ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا، آرمی چیف سے ملاقات کیلئے بڑی تعداد میں اوورسیز پاکستانی جمع ہوئے۔

اوورسیز پاکستانیوں نے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کے دوران مسلح افواج کی شاندار کارکردگی، ان کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان کے حقیقی سفیر قرار دیتے ہوئے ان کے کردار کو سراہا، انہوں نے پاکستانی معیشت، بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نیک نامی، ترسیلات زر، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں ان کی اعلیٰ کارکردگی کو قابلِ قدر قرار دیا۔

اوورسیز پاکستانیوں نے آرمی چیف کے ساتھ اپنے تجربات اور تجاویز بھی شیئر کیں، جنرل عاصم منیر نے ان کے ساتھ مسلسل رابطے اور تعاون کو وقت کی ضرورت قرار دیا اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا۔

یہ ملاقات ایک نئے عزم اور وابستگی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، جس میں آرمی چیف اور اوورسیز پاکستانیوں نے ایک محفوظ، خوشحال اور مضبوط پاکستان کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اسرائیل پرایسا حملہ کریں گے جو اسے پچھتانے پر مجبور کر دے گا، ایرانی صدر

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: اوورسیز پاکستانیوں اوورسیز پاکستانی ا رمی چیف

پڑھیں:

فیلڈ مارشل عاصم منیر مسلم دنیا کے سپہ سالاروں کی سربراہی کریں، جماعت اسلامی

کراچی:

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر مسلم دنیا کے سپہ سالاروں کی سربراہی کریں۔

ادارۂ نورِ حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان  نے کہا کہ علامہ اقبال کا خواب پورا ہوا اور پاکستان معرض وجود میں آیا۔ کلمہ کی بنیاد پرپاکستان حاصل کیا گیا۔ وطن عزیز پوری دنیاکے مسلمانوں کی تمناؤں کا مرکزہے۔ 14 اگست ہم بڑی شایان شان طریقے سے منائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو یوم حقوق کشمیرمنائیں۔ بھارت کشمیریوں کے حقوق غصب کررہاہے۔ غزہ میں 60 ہزار سے زائد افراد کو شہیدکردیا گیا۔ اہل غزہ اس وقت بھوک سے مرر رہے ہیں۔ اسرائیل کو امریکا کی پشت پناہی حاصل ہے۔ یوم حقوق کشمیرکے لیے پورے شہرمیں پروگرامات منعقد ہوں گے۔

منعم ظفر خان کا کہنا تھا کہ مسلم دنیا کے سپہ سالاروں کو متحد ہونا پڑے گا۔ مسلم دنیاکے سپہ سالاروں کی سربراہی فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیرکریں۔ پوری قوم فیلڈمارشل کے ساتھ شانہ بشانہ ہوگی۔

کراچی کے مسائل پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کے فور منصوبہ مستقل تعطل کا شکار ہورہا ہے۔ ایم کیو ایم کی رہنما سمیت دیگر ذمے داروں نے کےفور کا دورہ کیا۔ سندھ کو برباد کرنے میں ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کا ہاتھ ہے۔ پورے اورنگی ٹاؤن میں پورے مہینے پانی نہیں آتا۔ شہرکے مختلف علاقے پانی سےمحروم ہیں۔ واٹر کارپوریشن کس مرض کی دواہے؟ پورے شہرمیں پانی اور سیوریج کامسئلہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں، سید عاصم منیر
  • پاک چین دوستی منفرد، ہر آزمائش میں کامیاب اور دگرگوں عالمی حالت کے باوجود بدستور مضبوط ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • پاکستان اور چین کی افواج حقیقی معنوں میں برادر فوجیں ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • پاکستان اورچین کے درمیان سٹریٹجک تعلقات باہمی اعتماد، غیرمتزلزل حمایت اور مشترکہ عزم کی مثال ہیں،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • پاک چین دوستی وقت کی ہر کسوٹی پر پوری اتری ہے، بدلتے چیلنجز کے باوجود پاک چین تعلقات مضبوط ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • پاک-چین دوستی وقت کی ہر کسوٹی پر پوری اتری ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر مسلم دنیا کے سپہ سالاروں کی سربراہی کریں، جماعت اسلامی
  • بھارت دہشت گرد گروہوں کے ذریعے ہائبرڈ جنگ کو فروغ دے رہا ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • بھارت دہشتگرد گروہوں کے ذریعے ہائبرڈ جنگ کو فروغ دے رہا ہے: فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • بلوچستان کی ترقی اور دہشتگردی کا قلع قمع، قومی یکجہتی کی ضمانت ہے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر