ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی تیاری کی تھی، امریکی انٹیلی جنس رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
امریکی انٹیلی جنس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایران نے اسرائیل کے حملوں کے بعد گزشتہ ماہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی تیاریاں کی تھیں۔
ذرائع کے مطابق، ایران نے خلیج فارس میں بحری جہازوں پر بارودی سرنگیں لوڈ کی تھیں، تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا ان مائنز کو بعد میں جہازوں سے اتارا گیا یا نہیں۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ معلومات سیٹلائٹ تصاویر اور دیگر خفیہ ذرائع کے ذریعے حاصل کی گئیں۔
اگر ایران یہ اقدام کرتا تو یہ عالمی سطح پر شدید کشیدگی پیدا کر سکتا تھا کیونکہ آبنائے ہرمز توانائی کی ترسیل کا سب سے اہم بحری راستہ ہے۔
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز سے روزانہ تقریباً 21 ملین بیرل تیل سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور ایران سے دنیا کے مختلف حصوں میں بھیجا جاتا ہے۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
واٹس ایپ پریکساں یوزرنیم کےلئے نیافیچرمتعارف کرانے کی تیاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیویارک: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ جلد ایسا نیا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے، جس کے ذریعے صارفین میٹا کی مختلف ایپس، جیسے فیس بک اور انسٹاگرام پر ایک جیسے یوزرنیم استعمال کر سکیں گے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق واٹس ایپ جلد ایسا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے جس کے ذریعے صارفین میٹا کی مختلف ایپس، جیسے انسٹاگرام اور فیس بک پر ایک جیسے یوزرنیم حاصل کرسکیں گے۔ اس فیچر کے تحت صارفین آئندہ سال اپنا طویل عرصے سے زیرِ بحث یوزرنیم بھی بنا سکیں گے، جس کے بعد وہ اپنا فون نمبر شیئر کیے بغیر صرف یوزرنیم کے ذریعے رابطہ کر پائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نیا فیچر صارفین کو یہ سہولت بھی دے گا کہ وہ واٹس ایپ پر وہی ہینڈل استعمال کر سکیں جو پہلے سے ان کے انسٹاگرام یا فیس بک پر موجود ہے، جس سے میٹا پلیٹ فارمز پر یکساں شناخت برقرار رکھنا ممکن ہوگا۔
واٹس ایپ ایک ریزرویشن آپشن بھی پیش کرے گا، جس کے ذریعے صارفین عام دستیابی سے پہلے اپنے پسندیدہ یوزرنیم کو محفوظ کرسکیں گے۔
یوزرنیم ریزرو کروانے کے لیے میٹا اکاؤنٹ سینٹر کے ذریعے ویری فکیشن لازمی ہوگی اور ایک بار ریزرو ہونے کے بعد وہ مخصوص ہینڈل دوسرے صارفین کے لیے دستیاب نہیں رہے گا۔
ریزروریشن پیریڈ ختم ہونے کے بعد تمام صارفین واٹس ایپ کے مقرر کردہ اصولوں کے مطابق اپنا یوزرنیم بنا اور حاصل کر سکیں گے، ان اصولوں کے مطابق یوزرنیم www یا com سے شروع نہیں ہوسکتا، کم از کم ایک حرف ضروری ہوگا اور صرف چھوٹے حروف، اعداد، ڈاٹس اور انڈراسکور شامل کیے جاسکتے ہیں۔
یوزرنیم نہ تو ڈاٹ سے شروع ہو سکتا ہے اور نہ ہی ڈاٹ پر ختم، نہ ہی ڈاٹ کام یا ڈاٹ نیٹ جیسے ڈومین پر مشتمل ہو سکتا ہے، جب کہ اس کی لمبائی 3 سے 30 حروف تک ہو سکتی ہے۔
یہ نیا فیچر فون نمبر شیئر کرنے کے مسئلے کا جدید حل پیش کرتا ہے اور صارفین کے لیے زیادہ سہل اور محفوظ رابطے کا طریقہ فراہم کرے گا۔
ویب ڈیسک
عادل سلطان