سکھر، شاہد شمسی کی باتیں ویادیں کے عنوان سے تعزیتی تقریب
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سکھر (نمائندہ جسارت) روٹری کلب سکھر اور مہران بزم ادب و ثقافت کے زیر اہتمام روٹری کمپلیکس میں روزنامہ کلیم سکھر کے مرحوم ایڈیٹر شاہد مہر شمسی کی یاد میں ‘ شاہد شمسی کی باتین اور یادیں ” کے عنوان سے تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب کے مہمان خصوصی ممتاز صحافی رہنما،پی ایف یو جے کے سیکرٹری فنانس لالا اسد پٹھان جبکہ سکھر پریس کلب کے صدر آصف ظہیر خان لودھی اعزازی مہمان تھے۔ اس موقع پر روٹری کلب سکھر کے صدر شاہد حمید، سیکرٹری آفتاب محمود ملک، صدر مہران بزم ادب و ثقافت ڈاکٹر انیس الرحمن خان، سیکریٹری عبدالجبار، خاتون رکن بلدیہ اعلیٰ سکھر عذرا جمال، مرحوم شاہد شمسی کے صاحبزدگان ڈاکٹر حماد شمسی، جواد شمسی،امتیاز شیخ سمیت دیگر نے خطاب کیا اور مرحوم چیف ایڈیٹر روزنامہ کلیم شاہد مہر شمسی کی صحافتی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا اور شاہد شمسی مرحوم کی یادوں سے جڑے واقعات، مشاہدات و تاثرات بیان کیے۔ قبل ازیں مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی گئی۔ مقررین نے کہا شاہد مہر شمسی شعبہ صحافت کا ایک بڑا نام ہے، انکی صحافتی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، مرحوم نے بطور مدیر روزنامہ کلیم سکھر بطریق احسن اپنی ادارتی خدمات سرانجام دیں، اور اپنے والد مرحوم مہر الٰہی شمسی مرحوم کے نقش قدم پر چلتے ہوئے روزنامہ کلیم کو ایک مستند اور منفرد مقام دلایا، شاھد شمسی کی انتہائی زمہ دارانہ ادارت و صحافت،کی بدولت روزنامہ کلیم کا شمار آج ایک معتبر مقامی روزنامہ میں کیا جاتا ہے۔ مقررین نے کہا کہ شاہد شمسی اپنی ذاتی زندگی میں ایک شاندار وضعدار بردبار اور سنجیدہ شخصیت تھے، وہ کم و بیش 50 برس شعبہ صحافت سے وابستہ رہے انکا شمار ممتاز صحافیوں اور مدیر میں کیا جاتا تھا، شاہد شمسی مرحوم محض ایک ایڈیٹر نہ تھے، وہ اعلی صحافتی اقدار کے امین اپنی زات میں انجمن.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: روزنامہ کلیم شاہد شمسی انہوں نے شمسی کی
پڑھیں:
پاکستان ہائی کمیشن لندن میں یوم دفاع کی تقریب، سیلاب متاثرین سے اظہارِ یکجہتی
لندن: پاکستان ہائی کمیشن لندن میں یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ایک پروقار اور سادہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وطن کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں حالیہ سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔
تقریب کا آغاز برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے قومی ترانے کی دھن پر پاکستانی پرچم کشائی سے ہوا۔ اس موقع پر ہائی کمیشن کے افسران، عملہ اور کمیونٹی کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔
شہداء کو خراجِ عقیدت، سیلاب متاثرین سے یکجہتی
اپنے کلیدی خطاب میں ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ یوم دفاع صرف ایک دن نہیں، بلکہ جذبے کا نام ہے جو ہر پاکستانی کو اپنے وطن کے لیے خدمت اور وفاداری کے عہد کی یاد دہانی کراتا ہے۔ انہوں نے وطن عزیز کے شہداء اور غازیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں پاکستان کو مضبوط اور مستحکم بناتی ہیں۔
ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے ہمیشہ ملک کے دفاع میں شاندار کردار ادا کیا ہے، اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت کو دنیا بھر میں سراہا گیا ہے۔ انہوں نے خاص طور پر آپریشن “بنیان مرصوص” کا ذکر کیا، جسے پاکستان کی عسکری تاریخ کا ایک سنہرا باب قرار دیا۔
مسلح افواج کے ساتھ قوم کا پختہ عزم
تقریب کے دوران یہ عہد دہرایا گیا کہ پوری قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور وطن کی خودمختاری پر آنچ نہیں آنے دے گی۔ کسی بھی اندرونی یا بیرونی سازش کو اتحاد اور قومی یکجہتی سے ناکام بنایا جائے گا۔
سیلاب متاثرین کے لیے دعا اور سادگی
اس سال تقریب کو سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ پاکستان میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ افراد کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جا سکے۔ تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی، شہداء، ہیروز اور سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
یاد رہے کہ دنیا بھر میں پاکستان کے سفارتخانے ہر سال یوم دفاع کے موقع پر تقریبات کا انعقاد کرتے ہیں، جن میں مقامی کمیونٹی، ڈیفنس اتاشی، اور دیگر معزز مہمانوں کو مدعو کیا جاتا ہے۔ تاہم، اس سال کی تقریبات کو قومی سانحے کے پیشِ نظر انتہائی سادگی سے منایا گیا۔