جناح میڈیکل کمپلیکس جدید ترین طبی تحقیق کیلئے آلات سےمزین ہسپتال ہوگا:وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
ویب ڈیسک :وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ جناح میڈیکل کمپلیکس جدید ترین طبی تحقیق کے لئے آلات سے لیس ہو گا۔
شہباز شریف کی زیر صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔
اجلاس میں جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کی تعمیر کے حوالےسے پیشرفت پر بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس پورے خطے کے لئے بہترین طبی سہولیات سے مزین ہسپتال ہوگا۔
شادباغ: تندور پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق
وزیراعظم نے منصوبے کی تعمیر کے تمام مراحل میں 100 فیصد شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔
ہسپتال کے حوالے سے چین، ترکیہ، جنوبی کوریا اور سنگاپور میں روڈ شوز منعقد کئے گئے۔
ان روڈ شوز میں عالمی شہرت یافتہ کمپنیوں نے جناح میڈیکل کمپلیکس کے حوالے سے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
ہسپتال کی تعمیر کے حوالے سے دو کانفرنسز کا انعقاد بھی کیا گیا، جن میں 10 ممالک کی 33 کمپنیوں نے شرکت کی۔
ماحول دوست گاڑیوں کو خصوصی شناخت دے دی گئی
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: جناح میڈیکل کمپلیکس کے حوالے سے
پڑھیں:
وزیراعظم کی آج سعودی ولی عہدسے اہم ملاقات طے
وزیراعظم شہباز شریف آج (بدھ)سعودی عرب کے ایک روزہ دورے پرجائیں گے،وہ اس دورے میں سعودی ولی عہدشہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کریں گے اس ملاقات میں قطر پرا سرائیلی حملے سے پیدا ہونے والی صورتحال اور عرب اسلامی ممالک کے سربراہان کی سربراہی کانفرنس میں ہونے والے فیصلوں اور اعلامیہ سمیت دیگر اہم امور پر بات چیت کی جائے گی۔ذ رائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اس ملاقات میں امریکہ میں یو این جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اپنی مجوزہ ملاقات کے حوالے سے بھی مشاورت کریں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دورے میں وزیراعظم کےہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار ،وزیر دفاع خواجہ محمد آصف ، وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی بھی شریک ہوں گے۔
Post Views: 6