اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں اظہارِ کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس پورے خطے کے لئے بہترین طبی سہولیات اور جدید ترین طبی تحقیق کے آلات سے لیس ہسپتال ہو گا۔ انہوں نے منصوبے کی تعمیر کے تمام مراحل میں سو فیصد شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اجلاس کے دوران جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر پر پیشرفت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ چین، ترکیہ، جنوبی کوریا اور سنگاپور میں جناح میڈیکل کمپلیکس کے حوالے سے روڈ شوز منعقد کیے گئے جن میں عالمی شہرت یافتہ کمپنیوں نے منصوبے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

مزید بتایا گیا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر کے حوالے سے دو بین الاقوامی کانفرنسوں کا انعقاد بھی کیا گیا جن میں 10 ممالک کی 33 کمپنیوں نے شرکت کی۔ منصوبے کے لیے 600 کنال اراضی کے حصول کا عمل تیزی سے جاری ہے، جبکہ ماہرین اور کنسلٹنٹس کی تعیناتی کے لیے بین الاقوامی سطح پر اشتہار دیا جا چکا ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفیٰ کمال، چیئرمین پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: جناح میڈیکل کمپلیکس وفاقی وزیر کی تعمیر

پڑھیں:

میاں محمود الرشید جیل سے جناح اسپتال منتقل

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید کو لاہور کے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے 71 سالہ رہنما محمود الرشید کو کوٹ لکھپت جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جہاں ان کے مختلف نوعیت کے ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔

سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ بھی بیماری کے باعث اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل استنبول کا دورہ کریں گے
  • گرائونڈ طیاروں کی بحالی،قائمہ کمیٹی دفاع نے پی آئی اے حکام کو طلب کرلیا
  • قائمہ کمیٹی دفاع کی قومی ایئر لائن حکام کو طلب کرنے کی ہدایت
  • اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت بین الوزارتی اجلاس، بیرونِ ملک مشنز کی کارکردگی کا جائزہ
  • غیرقانونی افغان باشندوں کے انخلاء سے متعلق اہم اجلاس
  • نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار پیر کو ترکیہ روانہ ہوں گے
  • میاں محمود الرشید جیل سے جناح اسپتال منتقل
  • کراچی سمیت سندھ بھر میں بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت
  • وزیراعظم کا چترال میں یونیورسٹی اور اسپتال بنانے کا اعلان
  • سکیورٹی کا مسئلہ ختم ہوگیا؛ وزیراعلیٰ سندھ کی گھوٹکی۔کندھکوٹ پل پر کام کی رفتار بڑھانے کی ہدایت