وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر کے حوالے سے اعلیٰ سطح جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں منصوبے پر پیشرفت اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس پورے خطے کے لیے جدید ترین طبی سہولیات اور اعلیٰ تحقیق سے آراستہ ایک معیاری ادارہ ہوگا، جو نہ صرف پاکستان بلکہ دیگر ہمسایہ ممالک کے مریضوں کے لیے بھی خدمات فراہم کرے گا۔

انہوں نے منصوبے کی تعمیر کے تمام مراحل میں 100 فیصد شفافیت یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی اور واضح کیا کہ قومی وسائل کے استعمال میں کسی قسم کی کوتاہی یا بدعنوانی برداشت نہیں کی جائے گی۔

21 جولائی 2025: وزیراعظم، جناح میڈیکل کمپلیکس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے

مزید پڑھیں: اسلام آباد کا جدید ترین جناح میڈیکل کمپلیکس کتنے عرصہ میں مکمل ہوگا، سہولیات کیا میسر ہوں گی؟

اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کے حوالے سے چین، ترکیہ، جنوبی کوریا اور سنگاپور میں روڈ شوز منعقد کیے جا چکے ہیں، جن میں عالمی شہرت یافتہ کمپنیوں نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ علاوہ ازیں، اس منصوبے کے لیے 2 بین الاقوامی کانفرنسز کا بھی انعقاد کیا گیا، جن میں 10 ممالک کی 33 معروف کمپنیاں شریک ہوئیں۔

بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ کمپلیکس کی تعمیر کے لیے 600 کنال اراضی کے حصول کا عمل تیزی سے جاری ہے، اور اس مقصد کے لیے ماہرین اور کنسلٹنٹس کی تعیناتی کے لیے بین الاقوامی سطح پر اشتہار بھی جاری کیا جا چکا ہے۔

اجلاس میں وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ، وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفیٰ کمال، چیئرمین پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر اور متعلقہ اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر وزیراعظم محمد شہباز شریف.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: جناح میڈیکل کمپلیکس اینڈ ریسرچ سینٹر وزیراعظم محمد شہباز شریف جناح میڈیکل کمپلیکس وفاقی وزیر کے لیے

پڑھیں:

جیکب آباد: جمس اسپتال میں ڈینگی آئسولیشن وارڈ میں مریضوں کا علاج کیاجارہاہے

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم آزادیِ صحافت کے تحفظ، صحافیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کیلئے پُرعزم
  • وزیر تجارت سے ایرانی سفیر کی ملاقات: اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے بھارتی منصوبہ ناکام بنا دیا، وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کی پریس کانفرنس
  • میاں محمود الرشید جیل سے جناح اسپتال منتقل
  • وزیراعظم شہباز شریف کا چترال میں یونیورسٹی، اسپتال اور گیس سہولت فراہم کرنے کا اعلان
  • حکومت پنجاب نے وزیر اعظم کے پروٹوکول کیلئے گاڑیاں فراہم کر دیں
  • معاہدہ ہوگیا، امید ہے اب دہشتگردی کی کارروائیاں نہیں ہوں گی: عطا تارڑ
  • جیکب آباد: جمس اسپتال میں ڈینگی آئسولیشن وارڈ میں مریضوں کا علاج کیاجارہاہے
  • وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ میڈیکل کمپلیکس کی تعمیرات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
  • قومی میڈیکل کمپلیکس کی ترقیاتی پیش رفت