اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اور پاکستان میں رومانیہ کے سفیر ڈین اسٹونیسکو کے درمیان اسلام آباد میں ایک مفید اور جامع ملاقات ہوئی جس میں تجارت، لاجسٹکس، دفاع، توانائی اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔رومانیہ کے سفیر نے پاکستانی برآمدات کے لیے بلیک سی اور ڈینیوب دریا کے ذریعے یورپ تک براہ راست رسائی کے لیے رومانیہ کی کنسٹانزا بندرگاہ کو استعمال کرنے کی تجویز دی۔ وفاقی وزیر نے اس تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے پاکستان کی برآمدی لاجسٹکس کو متنوع بنانے کے لیے ایک قابل عمل قدم قرار دیا۔ملاقات میں زرعی اجناس، گوشت کی برآمدات، دواسازی، سرجیکل آلات، پنکھوں اور گرین انرجی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی۔ توانائی کے شعبے میں رومانیہ نے پاکستان کو شمسی اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے کی جدید ٹیکنالوجی فراہم کرنے کی پیشکش کی تاکہ ملک کی گرین انرجی کی جانب منتقلی میں مدد دی جا سکے۔ رومانیہ نے پاکستان کی صنعتی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے صنعتی شراکت داری میں دلچسپی ظاہر کی۔وفاقی وزیر تجارت نے آگاہ کیا کہ حکومت پاکستان مرحلہ وار ٹیرف اور نان ٹیرف رکاوٹوں کو کم کر رہی ہے، جس سے رومانیہ کی کمپنیوں کو جوائنٹ وینچرز کے ذریعے پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے پرکشش مواقع میسر آئیں گے۔سفیر اسٹونیسکو نے پاکستان کی آئی ٹی انڈسٹری کی تیز رفتار ترقی کو سراہا اور پاکستانی آئی ٹی ماہرین کی صلاحیتوں کو قابل تعریف قرار دیا۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: نے پاکستان کے لیے

پڑھیں:

بھارت اور امریکا کے درمیان تجارت کے حوالے سے اہم مذاکرات ناکام

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت اور امریکا کے درمیان تجارت کے حوالے سے گزشتہ روز نئی دہلی میں اہم مذاکرات ناکام ہوگئے۔

امریکی وفد کی قیادت برینڈن لنچ نے کی جبکہ بھارتی وفد کی قیادت راجیش اگروال کر رہے تھے، دونوں فریقین کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکے تاہم انہوں نے مزید ملاقاتوں پر اتفاق کیا۔

مذاکرات کے بعد بھارتی وزیر تجارت سنیل برتھوال نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ امریکا کے ساتھ کئی سطحوں پر بات چیت جاری ہے لیکن کچھ مسائل پر تاحال اتفاق نہیں ہو سکا، خاص طور پر روس سے تیل کی خریداری کے معاملے پر امریکہ کا دباؤ برقرار ہے۔

سنیل برتھوال نے کہا کہ امریکا چاہتا ہے بھارت زرعی مصنوعات، دودھ اور گندم پر عائد بلند ٹیکسز کم کرے۔

یاد رہے کہ امریکی تجارتی ٹیم نے گزشتہ ماہ بھارت کا دورہ منسوخ کر دیا تھا، امریکی صدر ٹرمپ نے بھارت پر روس سے تیل خریدنے پر 50 فیصد ٹیرف لگا رکھا ہے اور اس حوالے سے امریکی حکام کا کہنا تھا کہ بھارت تجارتی ڈیل میں ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔

Post Views: 5

متعلقہ مضامین

  • راولپنڈی:وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محمد رضا حیات سے ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ملاقات کررہے ہیں
  • تہران: وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان ایران کے پہلے نائب صدر محمد رضا عارف سے مصافحہ کر رہے ہیں
  • وزیر تجارت جام کمال خان کی ایرانی اول نائب صدر سے ملاقات، پاک ایران تجارتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • وزیرصحت مصطفی کمال کی ترکیہ سفیر ڈاکٹر مہمت پاجا جی سے ملاقات ، ڈاکٹرز اور نرسز کی باہمی تعلیمی شراکت داری کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • پاکستان اور مالدیپ کے اسپیکرز کی ملاقات، دوطرفہ پارلیمانی تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • بھارت اور امریکا کے درمیان تجارت کے حوالے سے اہم مذاکرات ناکام
  •  وزیر خزانہ سے پولینڈ کے سفیر کی ملاقات‘ تجارت بڑھانے پر  تبادلہ خیال
  • تعلقات کے فروغ پر پاک، چین، روس اتفاق
  • اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے پولینڈ کے سفیر ملاقات کررہے ہیں
  • رومانیہ میں روسی ڈرون داخل، روسی سفیر کی طلبی، شدید احتجاج