ایران اسرائیل جنگ کے باعث پاکستان میں ایرانی مصنوعات کی سپلائی شدید متاثر
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
اچھے معیار اور کم قیمتوں کے باعث پاکستان میں ایرانی مصنوعات کی طلب زیادہ ہے تاہم ایران اسرائیل جنگ کے باعث پاکستان میں ایرانی مصنوعات کی سپلائی شدید متاثر ہوئی ہے۔
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے پیشِ نظر بلوچستان کے ذریعے پاکستان اور ایران کو ملانے والے راستوں پر تجارت اور مصنوعات کی سپلائی متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے پاکستان میں ایرانی مصنوعات کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔
تاجروں کا کہنا ہے صورتحال معمول پر آنے تک مشکلات برقرار رہیں گی، راولپنڈی کی ایران مارکیٹ میں کاروباری لوگ مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال کے باعث پریشان ہیں۔
دوسری جانب صارفین کا کہنا ہے ایرانی مصنوعات دیگر بین الاقوامی مصنوعات کے مقابلے میں 50 فیصد تک سستی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں ایرانی دودھ، مکھن، زیتون، بسکٹ، کیک، ٹافیاں، شہد، چاکلیٹس، مشروبات، نوڈلز، صابن، ڈرائی فروٹ، اچار، آئل، گھی، مسالے، کیچ اپ، پرفیوم، شیمپو، کاسمیٹکس اور دالوں سمیت دیگر اشیائے خوردنی کی چیزیں زیادہ درآمد کی جاتی ہیں۔
ایرانی مصنوعات معیاری اور سستی ہونے کے باعث پاکستان میں درآمد شدہ دیگر بین الاقوامی مصنوعات کے مقابلے میں زیادہ مقبول ہیں۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پاکستان میں ایرانی مصنوعات کی کے باعث پاکستان میں
پڑھیں:
پی آئی اے کا بین الاقوامی آپریشن زیادہ متاثر
فائل فوڑوایئر کرافٹ انجنیئرز کے احتجاج کی وجہ سے قومی ایئرلائن کا بین الاقوامی آپریشن زیادہ متاثر ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق لاہور سے مدینہ اور کراچی کی پروازین پی کے 747 اور 744 متاثر ہوئی ہیں۔ اسلام آباد سے جدہ اور پشاور کی پروازیں پی کے 741 اور 736 بھی متاثر ہوئی ہیں۔
کراچی سے جدہ اور جدہ سے کراچی کی پروازیں پی کے 761 اور 832 ہوگئیں۔
اسی طرح لاہور سے ابوظہبی اور ابوظہبی سے لاہور کی پروازیں پی کے 263 اور 264، اسلام آباد سے دبئی اور پشاور کی پروازیں پی کے 233 اور 284 معطل ہوگئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی اسلام آباد سے دمام اور اسلام آباد کی پروازیں پی کے 245 اور 246 معطل ہوگئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق رات 8 بجے کے بعد سے کوئی بین الاقوامی پرواز روانہ نہیں ہو سکی ہے۔