علامہ شبیر حسن میثمی کی علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات، مختلف اُمور پر تفصیلی گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
اسلام ٹائمز۔ علامہ شبیر حسن میثمی نے ملاقات میں موجودہ سندھ، بلوچستان کے تفصیلی دورہ جات، عزاداری کانفرنسوں کے عظیم الشان انعقاد اور عزاداری سید الشہداء میں پیش آنے والے موجودہ مختلف علاقوں کے مسائل پر بریفنگ دی۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے سیکرٹری جنرل شیعہ علما کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کوئٹہ بلوچستان کے دورہ جات کے بعد راولپنڈی پہنچ کر تفصیلی ملاقات کی اور موجودہ سندھ، بلوچستان کے تفصیلی دورہ جات، عزاداری کانفرنسوں کے عظیم الشان انعقاد اور عزاداری سید الشہداء میں پیش آنے والے موجودہ مختلف علاقوں کے مسائل پر بریفنگ دی، سربراہ شیعہ علماء کونسل نے تمام امور کو سراہتے ہوئے مزید اقدامات پر تفصیلی گفتگو کی اور آئندہ کی حکمت عملی پر مفصل رہنمائی کی۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
وزیراعظم سے وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال کی ملاقات، صحت کے شعبے کے حوالے سے گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال نے ملاقات کی اور اپنی وزارت سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا۔(جاری ہے)
جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وزیر صحت نے ملک میں شعبہ صحت میں جاری منصوبوں اور اصلاحات کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔