پاک برطانیہ دوطرفہ تجارت کے فروغ کی ضرورت ہے، رضوان جعفر
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر) میڈ ان پاکستان موومنٹ کے وفد نے بانی و چیئرمین رضوان جعفر کی قیادت میں برطانیہ کا دورہ کیا۔ وفد میں ہائی کیو گروپ کے سی ای او ممبر پی بی بی سی عاطف اقبال و دیگر صنعتکار شامل تھے۔ وفد نے میڈ ان پاکستان مصنوعات کے فروغ کے سلسلے میں برطانوی پارلیمنٹ پاکستان ہائی کمشنر یوکے اور مختلف تجارتی مراکز کا دورہ کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
یوکرین امن مذاکرات پر ٹرمپ ضرورت سے زیادہ توقعات کے باعث مایوسی کے شکار ہیں؛ پوٹن
روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے یوکرین کے ساتھ مزید امن مذاکرات کی امید کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ جنگ کا پانسہ اس وقت بھی روس کے پاس ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر پوٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کا نام لیے بغیر کہا کہ اگر کسی (ٹرمپ) کو مایوسی ہوئی ہے تو وہ صرف ضرورت سے زیادہ توقعات کا نتیجہ ہے۔ یہ ایک عمومی اصول ہے۔
صدر پوٹن نے مزید کہا کہ ہمیں ایک ایسا پائیدار اور مکمل امن چاہیے جو نہ صرف روس اور یوکرین بلکہ پورے یورپ کی سلامتی کو یقینی بنائے۔
روسی صدر پوٹن نے مزید کہا کہ استنبول میں یوکرین کے ساتھ ہونے والے تین دور کے امن مذاکرات میں کچھ مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور مذاکرات جاری رکھنا چاہتے ہیں۔
روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے اس بات پر زور دیا کہ امن سے متعلق کوئی بھی پیش رفت تفصیلی بات چیت کے بغیر ممکن نہیں اور یہ عوامی سطح پر نہیں بلکہ پرسکون ماحول میں ہونا چاہیے۔
خیال رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں روس پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے مکمل بکواس اور یوکرین پر روسی حملوں کو قابلِ نفرت کہا تھا۔
امریکی صدر نے خبردار کیا تھا کہ اگر روس نے یوکرین کے ساتھ جنگ ختم نہ کی تو اس پر اور اس کے تیل خریدنے والے ممالک خصوصاً چین اور بھارت پر نئی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔