data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

راولپنڈی: گھریلو حالات سے تنگ دو نوجوان بہنوں نے زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

راولپنڈی کے علاقے گرجا روڈ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں دو کم عمر بہنوں نے مبینہ طور پر گھریلو مسائل سے دل برداشتہ ہو کر خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق 17 اور 18 سالہ دونوں بہنوں نے زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگیوں کا خاتمہ کیا، ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ خودکشی کی بنیادی وجہ گھریلو ناچاقیاں اور شدید ذہنی دباؤ تھے۔

دونوں لڑکیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تفتیش جاری ہے اور گھر کے افراد سے بھی بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں۔

ادھر اہلِ علاقہ اور عزیز و اقارب نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، جب کہ سوشل ماہرین نے اس المیے کو نوجوانوں کی ذہنی صحت سے جڑا اہم مسئلہ قرار دیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو مردہ قرار دیکر شناختی کارڈ منسوخ کروادیا

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 اگست ۔2025 )لاہور میں گھریلو ناچاقی پر تنسیخ نکاح کا دعوی کرنیوالی خاتون کو شوہر نے مردہ قرار دیکر شناختی کارڈ منسوخ کرادیا، خاتون نے عدالت سے رجوع کیا جس پر پر نادرا نے کارڈ بحال کردیا، عدالت نے کیس نمٹاتے ہوئے شوہر کیخلاف کارروائی کی ہدایت کردی.

(جاری ہے)

لاہور میں شوہر نے گھریلو ناچاقی پر تنسیخ نکاح کا دعوی کیا، جس پر شوہر نے خاتون کو مردہ قرار دیکر شناختی کارڈ منسوخ کروادیا، ایل ڈی اے نے خاتون کی تنخواہیں روک لیں، حبیبہ نامی خاتون نے عدالت سے رجوع کرلیا لاہور ہائیکورٹ میں خاتون کو مردہ قرار دیکر شناختی کارڈ منسوخ کرنے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی، ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا لاہور ریجن، ایس ایچ او مریدکے عدالت میں پیش ہوئے.

ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا لاہور ریجن نے عدالت کو بتایا کہ خاتون کا شناختی کارڈ بحال کردیا گیا ہے جس پر عدالت نے درخواست نمٹادیا درخواست گزار خاتون حبیبہ نے عدالت کو بتایا کہ گھریلو ناچاقی پر تنسیخ نکاح کا دعوی کیا، شوہر رانا عباس نے رنجش میں اقدام اٹھایا، میونسپل کمیٹی مریدکے نے ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا، نادرا نے مردہ قرار دے کر شناختی کارڈ منسوخ کردیا.

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ درخواست گزار ایل ڈی اے کی ملازمہ ہے، شناختی کارڈ منسوخ ہونے سے تنخواہیں روک لی گئی ہیں، عدالت منسوخ شناختی کارڈ بحال کرنے کا حکم دے ڈائریکٹر نادرا لاہور ریجن نے عدالت کو بتایا کہ کہ خاتون کا شناختی کارڈ بحال کردیا گیا ہے ایس ایچ او انارکلی کا کہنا تھا کہ خاتون کے شوہر کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا عدالت نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو کارروائی کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹادی.                                                              

متعلقہ مضامین

  • گھریلو ناچاقی پر شوہر نے بیوی کو مردہ قرار دیکر شناختی کارڈ منسوخ کروادیا
  • راولپنڈی: جرگہ کے حکم پر سدرہ عرب کے قتل میں بڑی پیش رفت، ویڈیو بھی سامنے آگئی
  • راولپنڈی میں غیرت کے نام پر شادی شدہ لڑکی کے قتل کی تفتیش میں مزید انکشافات
  • راولپنڈی: شادی شدہ خاتون کو قتل کر کے لاش قبرستان لانے کی ویڈیو سامنے آ گئی
  • کوٹ ادو: پولیس نے 2 کم عمر یتیم بہنوں کا زبردستی کرایا جانیوالا نکاح رکوا دیا
  • راولپنڈی میں جرگہ کے حکم پر لڑکی کے قتل کی تفتیش میں اہم پیشرفت، کپڑے اور اسلحہ برآمد
  • گھریلو ملازمہ سے زیادتی،سابق بھارتی رکن پارلیمنٹ کو عمر قید کی سزا
  • سیالکوٹ: موبائل چوری کے الزام میں نوجوان پر تشدد کی ویڈیو وائرل، مرکزی ملزم گرفتار
  • راولپنڈی: انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث 4 ملزمان گرفتار
  • اپوزیشن والے ذہنی بیماری کا شکار، چیخ و پکار کا فائدہ نہیں: عطا تارڑ