پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 18 افراد بھی زخمی ہوئے، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ کی تحصیل لاچی کے علاقے گنبٹ غنڈہ چیچنہ میں جنازے کے دوران فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 18 افراد بھی زخمی ہوئے، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔ واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں علاج جاری ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

ساہیوال، پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،فائرنگ سے کانسٹیبل زبیرزخمی

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2025ء)نواحی گاؤں 92 سکس آر روڈ پر پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کانسٹیبل زبیر بھی زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو ڈکیتی کی واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ ایس ایچ او تھانہ فرید ٹاؤن عامر فاروق نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے ہمراہ 92 سکس آر روڈ پر ناکہ بندی کی۔

جیسے ہی ڈاکو ناکہ بندی پر پہنچے انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی ہو گیا جبکہ دوسرا موقع سے فرار ہو گیا۔ زخمی ڈاکو کی شناخت انیل عرف نیلو کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے بتایاکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق زخمی ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہوا۔واقعے میں زخمی ہونے والے کانسٹیبل زبیر کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فرانس میں بجٹ کٹوتیوں کے خلاف لاکھوں افراد کا احتجاج، پولیس شیلنگ سے سیکڑوں زخمی
  • ساس سے جھگڑا، خاتون نے مبینہ طور پر اپنے 2 بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی
  • دیشا پٹانی کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے والے افراد کی ویڈیو سامنے آگئی
  • ساہیوال، پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،فائرنگ سے کانسٹیبل زبیرزخمی
  • کراچی، مختلف علاقوں میں حادثے اور فائرنگ کے واقعات، ایک شخص جاں بحق، 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی
  • کراچی، مختلف حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق
  • دیشا پٹانی کے گھر کے باہر فائرنگ کرنے والے ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک
  • کراچی، شہری کو زخمی کرنے والے ڈاکوؤں سے پولیس مقابلہ، ایک ہلاک، دوسرا زخمی گرفتار
  • کراچی میں ایک اور پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید
  • کراچی، سی ویو کے قریب کار سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد