Islam Times:
2025-08-04@06:43:11 GMT

ایم پی اے علی ہادی عرفانی کی چیف سیکرٹری کے پی سے ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT

ایم پی اے علی ہادی عرفانی کی چیف سیکرٹری کے پی سے ملاقات

علی ہادی عرفانی نے ضلع کرم میں مین روڈ فوری طور عام آمدورفت کے لئے کھولنے اور آمدورفت کے لئے لسٹنگ سسٹم ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاراچنار ضلع کرم سے رکن صوبائی اسمبلی اور مسلم لیگ نون کے صوبائی رہنماء علی ہادی عرفانی نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ سے تفصیلی ملاقات کی اور ضلع کرم کے حل طلب مسائل کے بارے تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں کرم کے لئے فنڈز کی فراہمی اور ساتھ ساتھ بدامنی سے متاثر ہونے کے باعث خصوصی فنڈز کی فراہمی پر بات چیت کی گئی۔ علی ہادی عرفانی نے ضلع کرم میں مین روڈ فوری طور عام آمدورفت کے لئے کھولنے اور آمدورفت کے لئے لسٹنگ سسٹم ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔ محرم الحرام کے موقع پر جلوسوں کے روٹس کی مرمت و دیگر انتظامات کے بارے بھی بات چیت کی گئی، جس پر چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ نے مناسب انتظامات کرنے کی یقین دہانی کی، علی ہادی عرفانی نے ضلع کرم کے حل طلب مسائل کے حل میں خصوصی دلچسپی لینے چیف سیکرٹری ہا شکریہ ادا کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: علی ہادی عرفانی نے ا مدورفت کے لئے چیف سیکرٹری

پڑھیں:

صدر مملکت سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)صدر مملکت آصف زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کراچی میں ملاقات کی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے میں امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت، رفتار اور معیار کو یقینی بنایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت عوامی فلاح و بہبود کو اپنی پالیسی کا مرکزی ستون بنا چکی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پی کے میں تعلیمی بجٹ 363 ارب، 55 لاکھ بچے سکولوں سے باہر: حافظ نعیم
  • چیئرمین سینیٹ سے ایرانی صدر کی ملاقات
  • صدر آصف زرداری اور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی ایوان صدر میں ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف سے ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات
  • صدر مملکت سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات
  • صدرِ مملکت سے وزیراعلیٰ بلوچستان کی ملاقات
  • بلوچستان، ناقص کارکردگی پر محکمہ خزانہ کے 13 ضلعی افسران معطل
  • التجا کرتے ہیں فیصلہ ساز ہمارے ساتھ بیٹھیں، ہم ملک کے خیر خواہ ہیں: جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی
  • عمر ایوب کو چیف جسٹس سے ملاقات کیلئے فون آیا تھا، بیرسٹر گوہر علی خان
  • سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ نے ملک گیر تحریک چلانے کا عندیہ دیدیا