فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پاکستانی سفارتکار صائمہ سلیم سے ملاقات، خدمات کو سراہا
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی نمائندہ صائمہ سلیم سے ملاقات کی، جو بینائی سے محروم ہونے کے باوجود عالمی سفارت کاری میں اپنی مثالی خدمات کی بدولت نمایاں مقام حاصل کر چکی ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ ملاقات نہایت خوشگوار اور حوصلہ افزا ماحول میں ہوئی، جس میں آرمی چیف نے صائمہ سلیم کی بے مثال صلاحیتوں، قومی خدمت کے جذبے اور اقوام متحدہ میں پاکستان کے مؤقف کو بھرپور انداز میں اجاگر کرنے پر اُنہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں پاک بھارت تنازع: پاکستانی سیکریٹری خارجہ کی غیرملکی سفارتکاروں کو بریفنگ
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہاکہ صائمہ سلیم کی استقامت اور ثابت قدمی پوری قوم، بالخصوص معذور افراد کے لیے ایک روشن مثال ہے۔ اُنہوں نے اعادہ کیاکہ پاکستان آرمی معذور افراد کی مکمل معاونت اور ان کی قومی ترقی میں شمولیت کے لیے پرعزم ہے۔
صائمہ سلیم نے اقوامِ متحدہ میں اپنی سفارتی خدمات، درپیش چیلنجز اور پاکستان کے اہم مؤقف پر آرمی چیف کو بریفنگ دی۔
آرمی چیف نے اقوام متحدہ میں بھارتی ریاستی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کو اجاگر کرنے اور پاکستان کے علاقائی و عالمی مؤقف کو مؤثر انداز میں پیش کرنے پر اُن کی کوششوں کو سراہا۔
یہ ملاقات اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستانی قوم کی بے پناہ صلاحیتیں اور خدمتِ وطن کا جذبہ کسی جسمانی معذوری کا محتاج نہیں ہوتا۔
یہ بھی پڑھیں اقوام متحدہ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی صائمہ سلیم کون ہیں؟
صائمہ سلیم نے دوران ملاقات اپنی ادبی تخلیقات بھی آرمی چیف کو پیش کیں، جنہیں سراہا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اقوام متحدہ پاکستانی سفارتکار خدمات کو سراہا صائمہ سلیم عاصم منیر فیلڈ مارشل وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ پاکستانی سفارتکار خدمات کو سراہا صائمہ سلیم فیلڈ مارشل وی نیوز اقوام متحدہ فیلڈ مارشل پاکستان کے صائمہ سلیم آرمی چیف
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
فوٹو: آئی ایس پی آرفیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کی جی ایچ کیو آمد کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں پراکسی عناصر بلوچستان میں تشدد کو ہوا دینے، استحکام کو نقصان پہنچانے اور امن خراب کرنے کی کوشش کرتے رہے ہیں، تاہم ان کے ناپاک عزائم کو مسلح افواج کے مضبوط اور فیصلہ کن جواب اور عوام کے اتحاد سے ناکام بنادیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بلوچستان پاکستان کا فخر ہے، یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، بلوچستان کے متحرک، باہمت، ثابت قدم اور محبِ وطن عوام اس کی سب سے بڑی طاقت ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں بلوچستان میں دیرپا امن لائیں گی، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ٹارگیٹڈ آپریشنز جاری رہیں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے ملک کے مستقبل کی سمت کے تعین کے لیے قومی اتحاد اور ثابت قدمی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج عوام کے اتحاد، عزم اور ثابت قدمی کی بدولت ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔