محرم الحرام، کمشنر کوہاٹ اور آر پی او کا پاراچنار شہر کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
انہوں نے مرکزی امام بارگاہ پاراچنار، مرکزی مسجد اہلِ سنت والجماعت، جلوس کے مقررہ راستوں اور ان پر جاری اسفالٹنگ کے کام کا معائنہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کے دوران امن و امان اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے کمشنر کوہاٹ سید معتصم باللہ شاہ نے آر پی او کوہاٹ عابد مجید مروت کے ہمراہ پاراچنار شہر کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے مرکزی امام بارگاہ پاراچنار، مرکزی مسجد اہلِ سنت والجماعت، جلوس کے مقررہ راستوں اور ان پر جاری اسفالٹنگ کے کام کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کرم اشفاق خان، ڈی پی او کرم ملک حبیب خان، ایکسئین سی اینڈ ڈبلیو، ٹی ایم او اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ کمشنر کوہاٹ نے جلوس کے تمام راستوں پر صفائی، روشنی، نکاسی آب اور سیکیورٹی کے انتظامات کے حوالے سے متعلقہ محکمہ جات کے سربراہان کو ہدایت جاری کی کہ وہ تمام کام محرم الحرام سے پہلے پہلے مکمل کریں۔ تاکہ عزاداروں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ تمام محکمے باہمی تعاون سے امن و امان کے قیام اور سہولیات کی فراہمی کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا کریں، تاکہ محرم الحرام کا مہینہ پرامن طریقے سے گزر سکے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: محرم الحرام
پڑھیں:
پاراچنار، شہید قائد علامہ عارف الحسینی کی برسی 5 اگست کو منائی جائیگی
اجتماع میں علمائے کرام، تنظیمی کارکنان اور رہنماوں سمیت عوام بڑی تعداد میں شرکت کریں گے، جبکہ خصوصی خطاب بزرگ عالم دین علامہ سید عابد حسین الحسینی خطاب کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک حسینی پاراچنار کے زیراہتمام شہید قائد ملت جعفریہ پاکستان شہید علامہ سید عارف حسین الحسینی کی 37ویں برسی کی مناسبت سے منگل 5 اگست 2025 بوقت 10:00 بجے صبح بمقام مزار قائد شہید (پیواڑ) ایک عظیم الشان اجتماع کا انعقاد ہوگا، جس میں علمائے کرام، تنظیمی کارکنان اور رہنماوں سمیت عوام بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔