اسلام آباد، محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس،ضلع بھر میں سرچ اینڈ کومنگ و انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
اسلام آباد، محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس،ضلع بھر میں سرچ اینڈ کومنگ و انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ جلوس اور امام بارگاہوں کی سرویلنس کیلئے تمام وسائل استعمال کئے جائیں۔آئی جی اسلام آباد کی زیرِ صدارت محرم الحرام کی سیکیورٹی کے سلسلے میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں تمام ڈی آئی جیز، ایس ایس پیز، ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔
اس موقع پر آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ تمام سینئر افسران امام بارگاہوں، جلوسوں کے روٹس اور مجالس کی جگہوں کا دورہ کریں اور ضلع بھر میں سرچ اینڈ کومنگ و انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ افسران امام بارگاہوں اور اسکاوٹس کے منتظمین سے ملاقات کریں۔آئی جی اسلام آباد نے کہا ہے کہ جلوسوں کے روٹس کے اطراف میں جھاڑیوں کی صفائی کی جائے گی۔آئی جی اسلام آباد نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی کے موثر انتظامات کے لیے سیف سٹی میں خصوصی کنٹرول روم ہو گا اور موثر نگرانی کے لیے ڈرون اور کیمروں سے ریکارڈنگ کی جائے گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغزہ میں امداد کیلئے جمع افراد پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ، 11فلسطینی شہید کیو ایس ورلڈ رینکنگ میں قائداعظم یونیورسٹی پاکستان کی نمبرون یونیورسٹی قرار پہلگام حملہ، بھارتی انٹیلی جنس کی ناکامی کا اعتراف، خطے کے استحکام میں پاکستان کا کردار اہم قرار حکومت نے قومی الیکٹرک وہیکل پالیسی 2025 تا30کا باضابطہ اجرا کر دیا ایک سو نوے ملین پاونڈ کیس میں اہم پیش رفت ،بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی سزا معطلی درخواستوں سماعت کیلئے... صنعتوں کی ترقی کے ذریعے برآمدات پر مبنی معیشت اولین ترجیح ہے، وزیراعظم پی آئی اے کی خریداری میں 8کمپنیوں کا اظہار دلچسپی،5نے بڈز جمع کروا دیں ،شاہد خاقان عباسی ، گوہر اعجاز سمیت متعدد شخصیات پی...
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سیکیورٹی کے اسلام آباد انٹیلی جنس
پڑھیں:
حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کا دن پاکستان میں لیبر مائیگریشن کے نظم و نسق کو مضبوط بنانے کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ پالیسی ہر اس پاکستانی سے کیے گئے قومی عزم کی عکاس ہے جو بہتر مواقع کی تلاش میں اپنا گھر چھوڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ محفوظ اور منظم نقل مکانی، مہارتوں کی ترقی، کارکنوں کا تحفظ، تارکینِ وطن کی شمولیت اور وطن واپس آنے والوں کی بحالی اس پالیسی کے بنیادی ستون ہیں۔ تکنیکی جدت، آبادیاتی تبدیلیاں اور لیبر مارکیٹ کے بدلتے ہوئے تقاضے دنیا بھر کی معیشتوں کو نئی شکل دے رہے ہیں. اس لیے پاکستان کو اپنی افرادی قوت کو آج اور مستقبل دونوں کے مواقع کے لیے تیار کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 اس سمت میں ایک اہم قدم اور پاکستان کی افرادی قوت کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں سنگ میل ثابت ہوگی۔چوہدری سالک حسین نے کہا کہ ایک کروڑ 20 لاکھ پاکستانی دنیا بھر میں مقیم ہیں اور اپنی پیشہ ورانہ مہارت، دیانت داری اور محنت کی بدولت پاکستان کے سفیر بن چکے ہیں۔ گزشتہ مالی سال میں سمندر پار پاکستانیوں نے 41 ارب امریکی ڈالر سے زائد کی ترسیلاتِ زر وطن بھیجیں، جو ملکی تاریخ کی بلند ترین رقم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے اور ان کی فلاح و بہبود ہماری قومی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پالیسی اداروں، تجربات اور شراکت داریوں کو ایک مشترکہ وژن کے تحت یکجا کرتی ہے تاکہ ہر پاکستانی کارکن نقل مکانی کے پورے سفر کے دوران بہتر طور پر تیار، محفوظ اور معاونت یافتہ ہو۔ اس پالیسی کا محور ہر اس پاکستانی کا سفر ہے جو مواقع کی تلاش میں اپنا گھر چھوڑتا ہے، جبکہ ذمہ داری روانگی سے پہلے ہی شروع ہو جاتی ہے، جہاں نوجوان کارکنوں کو متعلقہ مہارتیں، قابلِ اعتماد معلومات اور اخلاقی بھرتی تک رسائی فراہم کی جائے گی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اس پالیسی کی کامیابی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، نفاذ کرنے والے اداروں، آجروں، تربیتی اداروں، ترقیاتی شراکت داروں، نجی شعبے اور سمندر پار پاکستانیوں کے باہمی تعاون سے مشروط ہے۔ انہوں نے صوبائی حکومتوں، آئی سی ایم پی ڈی (ICMPD)، دیگر ترقیاتی شراکت داروں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کا مشاورتی عمل میں تعاون پر شکریہ ادا کیا، جبکہ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کی مسلسل معاونت کو بھی سراہا۔انہوں نے کہا کہ ہجرت یا نقل مکانی غیر یقینی کا سفر نہیں بلکہ مواقع، وقار اور قومی ترقی کا راستہ ہونا چاہیے۔ آئیں مل کر ایسا مستقبل بنائیں جہاں ہر پاکستانی اعتماد کے ساتھ بیرون ملک جائے، فخر کے ساتھ وطن واپس آئے اور ہمیشہ ایک ایسی قوم سے جڑا رہے جو اس کی خدمات کی قدر اور عزت کرتی ہو۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس وژن کو عوام کے لیے بامعنی ترقی، پاکستان کے لیے دیرپا خوشحالی اور ہر سمندر پار پاکستانی اور اس کے خاندان کے روشن مستقبل کا ذریعہ بنائے۔