میکسیکو : طوفان ایرک چوتھے درجے میں تبدیل‘ سیلاب کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میکسیکو سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) شمال امریکی ملک میکسیکو میں سمندری طوفان شدت اختیار کرگیا جس سے تباہی کا خدشہ ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بحرالکاہل میں بننے والے سمندری طوفان کا نام ایرک رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے میکسیکو کی ساحلی پٹی پر تباہی کا امکان ہے۔ نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق طوفان ایرک انتہائی خطرناک کیٹیگری 4 میں تبدیل ہوچکا ہے اور مزید شدت اختیار کرسکتا ہے۔ طوفان میکسیکوکے ساحلی شہر سے 90 میل جنوب مشرق میں موجود ہے،جس کی رفتار 230 کلومیٹر فی گھنٹہ تک جاسکتی ہے۔ حکام نے ممکنہ زمینی ٹکراؤ سے قبل سیلاب کا الرٹ جاری کردیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
روسی شہر میں 7.8 شدت کا زلزلہ،سونامی وارننگ جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماسکو: روس کے شہر پیٹروپوولوسک کیم چیکٹسکی میں 7.8 کی شدت کازلزلہ آیا ہے، جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی جیالوجیکل سروے نے بتایا کہ زلزلہ زیر زمین 10کلومیٹرکی گہرائی میں آیا۔
امریکا کی نیشنل ویدر سروس کے پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر، ہوائی نے زلزلے کے بعد سونامی ایڈوائزری جاری کی۔
تاہم اب تک کسی جانی یا مالی نقصانات کی اطلاع نہیں ملی۔