کراچی میں سمندری ہوائیں بحال، مطلع ابرآلود ہونے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد میں کئی روز کی شدید گرمی اور حبس کے بعد سمندری ہوائیں بحال ہوگئیں، مطلع ابرآلود ہونے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 25 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ شام تک ہواؤں کی رفتار مزید بڑھ جائے گی۔
کراچی کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے تاہم نمی کا تناسب زیادہ ہونے سے درجہ حرارت زیادہ محسوس ہونے کی توقع ہے۔
گزشتہ روز شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
دوسری جانب، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ بالائی و وسطی اضلاع میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہے گا۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان
پڑھیں:
کوئٹہ میں شدید گرمی کی لہر، سوئمنگ پولز کی مانگ میں اضافہ
بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں رواں سال گرمی کی شدت میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ گرمی کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد نے ٹھنڈک کے متبادل ذرائع تلاش کرنا شروع کر دیے ہیں جن میں سب سے زیادہ مقبولیت سوئمنگ پولز کو حاصل ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نوکری چھوڑی، ہنر اپنایا: کوئٹہ کی سابق ٹیچر کا کلے آرٹ اور کامیاب آن لائن بزنس
شہر میں نہ صرف پہلے سے موجود سوئمنگ پولز میں رش بڑھ گیا ہے بلکہ درجنوں نئے سوئمنگ پولز بھی تعمیر کیے جا رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق رواں سال گرمی کی شدت معمول سے کہیں زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو نہ صرف راحت کی ضرورت ہے بلکہ انہیں محفوظ تفریحی مقامات کی تلاش بھی ہے۔ ایسے میں سوئمنگ پولز نہ صرف گرمی سے نجات کا ذریعہ بنے ہیں بلکہ نوجوانوں کے لیے ایک پرکشش تفریح بھی فراہم کر رہے ہیں۔
مقامی کاروباری طبقہ بھی اس صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مختلف علاقوں میں نئے سوئمنگ پولز قائم کر رہا ہے۔ کئی افراد نے گھریلو سطح پر چھوٹے پولز تعمیر کیے ہیں جنہیں کرائے پر دیا جا رہا ہے جبکہ بعض نے باقاعدہ کمرشل پولز کے ساتھ کیفے، ریسٹ ایریاز اور فیملی زونز بھی قائم کر دیے ہیں۔
مزید پڑھیے: مارشل آرٹ میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی کوئٹہ کی باہمت خواتین
شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت ان پولز کے معیار، صفائی اور حفاظتی اقدامات پر نظر رکھے تو یہ تفریحی سہولیات نہ صرف عوام کو سکون فراہم کریں گی بلکہ مقامی معیشت کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہوں گی۔ دیکھیے یہ ویڈیو رپورٹ۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلوچستان کوئٹہ کوئٹہ کے سوئمنگ پول کوئٹہ میں شدید گرمی