کراچی:راشد منہاس روڈ پر تیز رفتار ریتی بجری سے بھرا ڈمپر ڈبل کیبن پر الٹ گیا، خاتون اور بچی جاں بحق جبکہ ایک خاتون اور ڈبل کیبن کا ڈرائیور زخمی ہوگئے، حادثے کے بعد ڈمپر کی ہمیشہ کی طرح فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

شارع فیصل تھانے کی حدود راشد منہاس روڈ سی او ڈی کے قریب ریتی بجری سے بھرا تیز رفتار ڈمپر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر فٹ پاتھ پر چڑھ کر برابر سے گزرنے والی ڈبل کیبن پر جا گرا، ڈبل کیبن نمبر KT-9478 گاڑی ڈمپر اور ریتی کے نیچے دب گئی جس کے نتیجے میں ڈبل کیبن گاڑی میں سوار دو خواتین، ایک بچی اور ڈرائیور دب گئے۔

حادثے کی اطلاع ملنے پر ڈسٹرکٹ پولیس، ٹریفک پولیس، رینجرز، چھیپا، ایدھی اور ریسکیو 1122 کے رضا کار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کام شروع کر دیا، حادثے کے باعث ملینیئم مال سے شارع فیصل کی طرف جانے والا روڈ ٹریفک کے لیے بند ہوگیا جبکہ دوسری جانب کی سڑک پر بھی بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔

چھیپا کے رضا کاروں نے سب پہلے گاڑی کے ڈرائیور کو باہر نکالا جو معمولی زخمی تھا بعدازاں ایک خاتون کو شدید زخمی حالت میں نکلا کر جناح اسپتال منتقل کیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد اسٹیڈیم روڈ پر واقعے نجی اسپتال منتقل کر دیا جبکہ حادثے کے تین گھنٹے سے زائد دیر کے بعد کرین اور لفٹر کی مدد سے ڈمپر اور ریتی سے دبی ہوئی ڈبل کیبن کو باہر نکال کر اس میں سے ایک خاتون اور ایک بچی کی لاش نکال کر ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی۔

اس دوران متاثرہ فیملی کے رشتے داروں نے مختلف ٹی وی چینلز کے کیمرہ مینوں اور موبائل فون سے ویڈیو بانے والوں سے بدتمیزی کی جبکہ ایک شہری کو مار مار کر لہو لہان بھی کر دیا۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 55 سالہ شاہینہ نعیم جبکہ جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت 7 سالہ عائشہ دختر خرم کے نام پر کی گئی۔ حادثے میں شدید زخمی ہونے والی خاتون کی شناخت 30 سالہ انعم کے نام سے کی گئی، جاں بحق و زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جاتا ہے، متاثرہ فیملی اسکیم 33 سپرہائی وے روک کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی رہائشی ہے۔

چھیپا فاؤنڈیشن کے ترجمان چوہدری شاہد نے بتایا کہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تقریباً سوا تین بجے حادثہ پیش آیا تھا، عینی شاہدین نے چھیپا کے رضاکاروں کو بتایا کہ فرار ہونے والا ڈمپر ڈرائیور نشے میں لگتا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا ذمے دار ڈمپر کا ڈرائیو فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے، ٹریفک پولیس نے جاں بحق ہونے والی خاتون اور بچی کی لاشیں نکلنے کے دو گھنٹے سے زائد تاخیر کے بعد جائے حادثہ سے ریتی اور حادثے کے ذمے دار ڈمپر کو تھانے منتقل کیا جبکہ ڈبل کیبن کو بھی تھانے لے جایا گیا۔

واضح رہے کمشنر کراچی کی جانب سے ڈسٹرکٹ ملیر میں ریتی بجری نکالنے پر پابندی اور ڈسٹرکٹ ملیر کے جن مقامات سے ریتی بجری نکالی جاتی ہے ان مقامات پر دفعہ 144 نافذ کی ہوئی ہے جس کا ایس ایچ او گڈاپ سٹی انسپکٹر سرفراز نے بتایا تھا، پابندی کے باجود رات کے اوقات میں ڈسٹرکٹ ملیر کے تھانہ گڈاپ سٹی، میمن گوٹھ، ابراہیم حیدری، ملیر سٹی اور سکھن کے علاقوں سے مبینہ طور پر ریتی بجری نکال کر شہر بھر میں سپلائی کا کام مسلسل جاری ہے۔

مذکورہ حادثہ بھی ریتی بجری کے بھرے ڈمپر کے ڈرائیور کی غفلت و لاپروائی کے باعث پیش آیا، ڈرائیور تیز رفتاری سے ڈبل کیبن کو بائیں جانب سے اوور ٹیک کر رہا تھا کہ ڈرائیور سے بے قابو ہو کر اگلا وہیل فٹ پاتھ پر چڑھ گیا جس کے باعث ڈمپر برابر سے گزرنے والی ڈبل کیبن پر جا گرا، ڈمپر کے الٹنے کے باوجود ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ریتی بجری ہونے والی خاتون اور حادثے کے ڈبل کیبن کے بعد

پڑھیں:

کراچی، ایف بی ایریا میں شہری کی فائرنگ سے ڈاکو شدید زخمی، اسپتال منتقل

کراچی:

شہر قائد میں ایف بی ایریا بلاک 16 میں واقع الائیڈ بینک کے قریب ایک شہری نے فائرنگ کر کے ایک ڈاکو کو شدید زخمی کر دیا۔

چھیپا ذرائع کے مطابق ڈاکو کی شناخت محمد ساجد ولد محمد دین، عمر 28 سال کے طور پر ہوئی ہے۔

شدید زخمی ہونے والے ڈاکو کو فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، گارڈن میں موٹرسائیکل سوار کو کچل کر مارنے والے ڈمپر ڈرائیور کی ضمانت منظور
  •  تیز رفتار کار کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق
  • کراچی میں خونی ٹرالر ایک اور شہری کی جان لے گیا
  • کراچی میں تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، دوسرا زخمی
  • کراچی میں ایک اور ڈمپر نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا، نوجوان جاں بحق
  • کراچی: رامسوامی حادثے کے بعد ڈمپرز ایسوسی ایشن اور شہریوں میں تصادم، لیاقت محسود کے گارڈ کی فائرنگ
  • کراچی، ایف بی ایریا میں شہری کی فائرنگ سے ڈاکو شدید زخمی، اسپتال منتقل
  • لاہور، رکشہ ڈرائیور کی جان بچانے والا پولیس اہلکار ٹرک کے ٹائر تلے آ کر شدید زخمی ہو گیا
  • کراچی میں ڈمپر نے ایف آئی اے افسر کو کچل ڈالا
  • ٹنڈو جام: حیدرآباد میرپور ہائی وے پر ہونے والے حادثے میں زخمی وجاں بحق افراد