کراچی: ریت سے بھرا ڈمپر گاڑی پر الٹنے سے خاتون اور بچی جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی میں شارع فیصل پر ڈرگ روڈ کے قریب ریت سے بھرا ڈمپر گاڑی پر الٹنے سے خاتون اور بچی جاں بحق ہو گئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 2 افراد معجزانہ طور پر بچ گئے، جنہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ڈمپر گاڑی پر الٹنے کا حادثہ رات 3 بجے ڈرگ روڈ کے قریب پیش آیا تھا۔
فلاحی ادارے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ڈمپروں کی ریس کے دوران ایک ڈمپر گاڑی پر الٹ گیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈمپر گاڑی پر
پڑھیں:
کراچی؛ موٹرسائیکل سلپ ہوکر گرنے سے 25 سالہ نوجوان جاں بحق، ایک زخمی
کراچی:گولیمار لسبیلہ پل کے قریب موٹرسائیکل سے گر کر ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا ۔
گلبہار کے علاقے گولیمار لسبیلہ پل کے قریب واقعے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ علی حمزہ ولد شوکت علی کے نام سے کی گئی جب کہ زخمی ہونے والا شخص بے ہوش تھاا ور اس کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت کی جا سکے ۔
علاقہ پولیس نے حادثے کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔