کراچی: راشد منہاس روڈ پر تیز رفتار ڈمپر کار پر الٹ گیا، ماں بیٹی جاں بحق، بچی شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
کراچی:
کراچی: شہر قائد میں راشد منہاس روڈ کے قریب ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں تیز رفتار ڈمپر کار پر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
حادثہ ڈرگ روڈ کے قریب پیش آیا جہاں ایک خاتون اور ایک بچی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں، جبکہ ایک اور بچی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق، ڈمپر کے نیچے آ جانے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور افراد گاڑی میں پھنس گئے تھے۔
حادثے کے بعد موقع پر ہیوی کرین اور لفٹر طلب کر لیا گیا، جس کی مدد سے ڈمپر کو گاڑی کے اوپر سے ہٹا کر لاشوں اور زخمیوں کو نکالا گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے امدادی سرگرمیاں انجام دیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: لیاری ایکسپریس وے پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق
کراچی کے علاقے گلشن اقبال کے قریب لیاری ایکسپریس وے پل کے اوپر ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے، متوفی پیدل جا رہا تھا۔ جبکہ فوری طور پر اس کی شناخت نہیں ہوسکی جس کی عمر 40 سال کے قریب بتائی جاتی ہے۔
تاہم پولیس متوفی کی شناخت کی کوششیں کر رہی ہے۔