Daily Ausaf:
2025-08-03@21:47:22 GMT

بارش کے کتنے امکانات؟ محکمہ موسمیات نے اہم خبر دیدی

اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT

پنجاب کے مختلف شہروں سمیت لاہور میں بھی حبس اور گرمی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور شہر میں موسم خشک، گرم اور حبس زدہ ہوتا جا رہا ہے، جس کے باعث شہریوں کو شدید گرمی کا سامنا ہے۔ اگرچہ درجہ حرارت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، تاہم حبس کی کیفیت کے باعث گرمی کی شدت میں کمی محسوس نہیں ہو رہی اور ماحول مزید تکلیف دہ بنتا جا رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور کا موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ بارش کے امکانات نہایت کم ہیں۔ شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے، جو گرمی کی شدت کو مزید بڑھا سکتا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

موسلادھار بارشیں محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں آئندہ پیر سے موسلادھاربارشوں کی پیشگوئی کردی گئی۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 4 سے 7 اگست تک کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ 4 سے 7 اگست تک خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب اور اسلام آباد میں بھی 4 سے 7 اگست تک شدید بارشوں کا امکان ہے۔ 6 اگست کو بلوچستان اور سندھ میں تیز بارشیں متوقع ہیں۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسلادھاربارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ ادھر ماہرین موسمیات نے موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث رواں سال مون سون سیزن ستمبر کے آخر تک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔  

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر میں مون سون ہوائیں داخل، شدید بارشوں کی پیشگوئی
  • لاہور میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے گرمی اور حبس میں کمی
  • موسلادھار بارشیں محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • سولر پینل کتنے درجہ حرارت پر زیادہ بجلی بناتا ہے؟
  • کراچی میں بادلوں کے ڈیرے، موسم خوشگوار، بوندا باندی کا امکان
  • اسلام آباد سمیت کئی مقامات پر بارش سے موسم خوشگوار، آج مزید بارش کی توقع
  • اسلام آباد، راولپنڈی میں بارش کا سلسلہ مزید شدت اختیار کرےگا، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری
  • پاکستان کے بعض علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
  • کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان
  • اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں بڑھنے کا امکان، طلبہ و طالبات کے لیے بڑی خبر