پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں گرما گرمی، ’گھڑی چور‘ کے نعرے
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
پنجاب اسمبلی کا اجلاس شدید ہنگامہ آرائی اور سیاسی کشیدگی کا شکار رہا، جہاں اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے درمیان سخت نعرے بازی، الزامات اور بدنظمی نے کارروائی کو مفلوج کردیا۔
اجلاس کے آغاز پر ہی اپوزیشن ارکان احتجاج کرتے ہوئے ایوان میں داخل ہوئے اور حکومت مخالف نعرے لگائے، جب کہ بانی تحریک انصاف عمران خان کے حق میں بھی آوازیں بلند کی گئیں۔ اپوزیشن ارکان نے بجٹ اور حکومتی پالیسیوں پر سخت اعتراضات اٹھائے۔
یہ بھی پڑھیں پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والا عوامی آگاہی اور معلومات کی فراہمی کا بل کیا ہے؟
ایوان میں اس وقت دلچسپ مگر متنازع صورتحال پیدا ہوئی جب حکومتی رکن بلال یامین کی گھڑی چوری ہونے کا تذکرہ شروع ہوا۔ حکومتی ارکان نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے گھڑیاں لہرا کر ’گھڑی چور‘ کے نعرے لگائے، جس کے جواب میں اپوزیشن نے ’نواز شریف چور‘ کے نعرے لگا دیے، جس سے ایوان کا ماحول مزید گرما گیا۔
قائد حزب اختلاف ملک احمد خان بھچر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج میری بطور اپوزیشن لیڈر تقریر شیڈول تھی، لیکن تقریر سے قبل ہمارے مائیک توڑ دیے گئے، جو حکومتی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کو بانی پی ٹی آئی عمران خان کے نام سے خوف لاحق ہے، اسی لیے اپوزیشن کی آواز دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے، لیکن ہم چپ نہیں بیٹھیں گے۔
اپوزیشن کی جانب سے ایک ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں 16 جون کے بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن ارکان کو اسمبلی کی میزوں پر کھڑے ہو کر احتجاج کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اور ٹوٹے ہوئے مائیک بھی نظر آرہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں پنجاب اسمبلی میں ایران پر اسرائیلی حملے کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور
اپوزیشن نے حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ اسمبلی میں جمہوری روایتوں کو پامال کررہی ہے اور اپوزیشن کی آواز کو دبانے کے لیے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب حکومت کی طرف سے تاحال کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews پنجاب اسمبلی اجلاس حکومت اپوزیشن آمنے سامنے گرما گرمی گھڑی چور کے نعرے وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پنجاب اسمبلی اجلاس حکومت اپوزیشن ا منے سامنے گھڑی چور کے نعرے وی نیوز پنجاب اسمبلی اپوزیشن ا کے نعرے
پڑھیں:
سپیکر قومی اسمبلی کی ایرانی صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
سٹی 42 : سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی، جس میں پاک ایران پارلیمانی تعاون، خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سپیکر قومی اسمبلی نے ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران بھائی چارے، تاریخ، ثقافت اور ہمسائیگی کے اٹوٹ رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایران کی خود مختاری و سالمیت کی مکمل حمایت کرتا ہے اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو مزید مستحکم دیکھنے کا خواہاں ہے۔
محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت نے بڑا اعلان کردیا
سردار ایاز صادق نے آپریشن ”بنیان مرصوص“ پر ایران کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے زور دیا کہ پارلیمانی اور معاشی روابط کو مزید وسعت دی جائے۔
سپیکر قومی اسمبلی نے اسرائیلی جارحیت کو عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے فلسطین اور کشمیر کے مسائل کو عالمی امن کے لیے بنیادی قرار دیا۔
ایرانی صدر نے پاکستان میں پرتپاک استقبال اور خلوص پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے مشکل وقت میں ایران کا ساتھ دے کر اخوت کی مثال قائم کی۔ انہوں نے اسرائیلی جارحیت کے دوران پاکستان کی حمایت کو ناقابل فراموش قرار دیا۔
سابق وزیراعظم پرسوشل میڈیا پوسٹ کی وجہ سے فرد جرم عائد
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ پارلیمانی اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی سید نوید قمر بھی موجود تھے۔