انٹرکے امتحانات جاری‘چیئرمین غلام حسین کا حکام کو خراج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے زیراہتمام انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2025ء (دوسرے مرحلہ)کے دسویں روزصبح کی شفٹ میں آرٹس ریگولر اور پرائیویٹ گروپس کے پرچے لیے گئے۔چیئرمین انٹربورڈ غلام حسین سوہو نے امتحانات کے پرامن اور شفاف انعقاد کیلئے کنٹرول روم کمیٹی،سپر ویجی لینس ٹیموں، سینٹر سپرنٹنڈنٹس، سینٹر کنٹرول آفیسرز اور ویجی لینس آفیسرز کے کردار کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ انٹربورڈ کی جانب سے قائم کردہ مرکزی کنٹرول روم کے ذریعہ امتحانی عمل کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے تاکہ کسی بھی غیرقانونی سرگرمی کو فوری طورپر روکا جاسکے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، سٹی کورٹ کے مال خانے میں لگی آگ بجھا دی گئی
اسکرین گریبکراچی میں سٹی کورٹ کے مال خانے میں لگی آگ پر ایک فائر ٹینڈر اور واٹر باؤزر کی مدد سے قابو پالیا گیا۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ سٹی کورٹ کے ایف بلاک میں لفٹ کی جانب لگی تھی۔
آگ لفٹ کے راستے سے تیسری منزل تک پہنچی جہاں تیسری منزل پر بینچز اور الماری آگ کی لپیٹ میں آئیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جارہا ہے۔