اداکارہ عائشہ خان کی لاش ایدھی سردخانے منتقل
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
سینئر اداکارہ عائشہ خان کی لاش کو جناح اسپتال سے سہراب گوٹھ ایدھی سردخانے منتقل کردیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ عائشہ خان کا لواحقین کے کہنے پر پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔
پولیس کا بتانا ہے کہ اداکارہ کی لاش ایک ہفتہ پرانی ہے، وہ گھر میں اکیلے رہ رہی تھیں، گھر سے بدبو پھیلنے پر علاقہ مکینوں نے رشتہ داروں کو اطلاع دی۔
واضح رہے کہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں رہائشی فلیٹ سے ملنے والی لاش اداکارہ عائشہ خان کی ہے۔
پولیس نے عائشہ خان کی لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا، مرحومہ کی دوست تہمینہ خالد کے مطابق عائشہ خان کا 5 روز قبل کراچی میں انتقال ہوا ہے۔
اداکارہ عائشہ خان اداکارہ خالدہ ریاست کی بڑی بہن تھیں۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اداکارہ عائشہ خان عائشہ خان کی کی لاش
پڑھیں:
جب شادی قسمت میں لکھی ہوگی جس کیساتھ لکھی ہوگی ہوجائے گی، صبا قمر
اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ ان کی شادی جب قسمت میں لکھی ہوگی اور جس کے ساتھ ہونی ہوگی ہو جائے گی۔
حال ہی میں ایک پوٖڈکاسٹ کے دوران اداکارہ صبا قمر سے میزبان نے سوال کیا کہ جو بھی اداکارہ عثمان مختار کیساتھ کام کرتی ہیں ان کی شادی ہوجاتی ہے اور یہ بات کافی مشہور ہے آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے۔
اس سوال کے جواب میں 41 سالہ اداکارہ کا کہنا تھا کہ جب ان کی شادی قسمت میں لکھی ہوگی اور جس کیساتھ لکھی ہوگی ہو جائے گی۔ صبا قمر کا کہنا تھا کہ ابھی تو وہ آن اسکرین رومانس سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔
محبت کے بارے میں بات کرتے ہوئے صبا قمر کا کہنا تھا کہ وہ اتنی مصروف ہوتی ہیں کہ ان کی 8 گھنٹے کی نیند بھی مشکل سے پوری ہوتی ہے ایسے میں وہ محبت کیلئے وقت کیسے نکالیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتی ہیں کہ شادی محبت اور بچے یہ سب قسمت میں لکھے ہوتے ہیں اس لئے نہ وقت سے پہلے مل سکتے ہیں نہ ہی وقت کے بعد، جس وقت جو چیز لکھی ہوگی تب ہی ملے گی چاہیں آپ جتنا زور لگا لیں۔