وزیراعظم نے قومی خزانے پر سالانہ 4 بلین ڈالر بوجھ کے خاتمے کا جامع منصوبہ طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (PNSC) کے امور پر اعلیٰ سطح جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں ادارے کی موجودہ کارکردگی اور سمندری تجارتی صلاحیت کو بہتر بنانے کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم نے اجلاس میں پی این ایس سی کے بیڑے میں فوری اضافے کی ضرورت پر زور دیا اور لیز پر بحری جہاز حاصل کرنے کی ہدایت جاری کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی بیڑے میں جہازوں کی کمی کے باعث سمندری راستے سے تجارت کے لیے قومی خزانے کو ہرسال قریباً 4 بلین ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ بیرون ملک منتقل کرنا پڑتا ہے، جو معیشت پر ایک بھاری بوجھ ہے۔
وزیراعظم نے واضح ہدایت دی کہ آئندہ 2 ہفتوں کے اندر ایک جامع بزنس پلان پیش کیا جائے، جس میں نہ صرف موجودہ بیڑے میں توسیع کا لائحہ عمل ہو بلکہ قومی خزانے سے زرمبادلہ کے اخراجات کم کرنے کے لیے قابلِ عمل تجاویز بھی شامل ہوں۔
اجلاس میں وزیراعظم کو ادارے کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بتایا گیا کہ پی این ایس سی کے موجودہ بیڑے میں مختلف نوعیت کے 10 بحری جہاز شامل ہیں، جو مجموعی طور پر 724,643 ٹن کارگو اٹھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
اجلاس میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انور چوہدری اور پی این ایس سی کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ شرکا نے موجودہ تجارتی چیلنجز اور جہاز رانی کے شعبے میں ممکنہ اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پی این ایس سی کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے خود کفالت کی جانب گامزن کیا جائے، تاکہ ملک کے قیمتی زرمبادلہ کو محفوظ بنایا جاسکے اور قومی تجارت کو مستحکم بنیادوں پر استوار کیا جا سکے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پی این ایس سی بیڑے میں
پڑھیں:
قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے طلب‘ 32نکاتی ایجنڈا جاری
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 32 نکاتی ایجنڈا جاری کردیاہے جس میں اسلام آباد میں زیر زمین پانی کی کمی پر توجہ دلاؤ نوٹس‘پاکستان شہریت ایکٹ 1951 میں ترمیم کا بل ،موٹر وہیکلز انڈسٹری ڈویلپمنٹ بل ، سی ڈی اے ترمیمی آرڈیننس 2025 ، نیشنل ایگری ٹریڈ اینڈ فوڈ سیفٹی اتھارٹی آرڈیننس ، کرمنل لاء ترمیمی بل 2024 سمیت بیشتر بلز اور رپورٹس ایوان میں پیش کی جائیں گی۔