راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20جون 2025)راولپنڈی میں مقامی قبرستان سے 60سالہ بزرگ کی میت غائب ہوگئی،واقعے کی اطلاع پر پولیس حکام فوری طور پر موقع پر پہنچے اور شواہد اکٹھے کئے، پولیس کے مطابق تھانہ گوجرخان کی حدود میں واقع علاقے چنگا میرا میں کامران نامی شہری نے ایمرجنسی نمبر 15 پر اطلاع دی کہ اس کے سسر محمد اشفاق تین ماہ قبل انتقال کر گئے تھے صبح جب قبرستان گیا تو دیکھا سسر کی قبر کھلی ہے اور قبر میں سسر کی میت بھی موجود نہیں۔

اس حوالے سے ایس پی صدر نبیل کھوکھر کے مطابق قبر سے تقریباً ایک میٹر کے فاصلے پر تازہ مٹی پائی گئی، کسی نے میت کو قبر سے نکال کر تقریباً 100 میٹر دور کسی اور جگہ منتقل کر دیا۔پولیس کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں اور جلد حقائق سامنے لانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس غیر معمولی واقعے نے علاقے میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

خیال رہے کہ چند سال قبل بھی ڈیرہ اسماعیل خان کے ایک قبرستان سے مردے لاپتہ ہونے کاواقعہ سامنے آیاتھا۔پولیس کے مطابق انسان یا انسان نما جانورجو بھی ہے، وہ تازہ قبروں کو ہی کھودتا تھا۔قبرستان سے 2 بچوں کے جسد خاکی غائب ہوئے تھے جبکہ کفن اور کچھ ہڈیاں مل سکیں تھیں جبکہ ایک خاتون کی قبر کھودی گئی لیکن میت محفوط رہی تھی۔ڈیرہ اسماعیل خان کے مضافاتی علاقے کورائی میں واقع قبرستان میں قبروں سے مردے نکالنے اور قبریں کھودنے کے واقعات مسلسل سامنے آ ئے تھے۔

پولیس نے قبرستان کا سرچ آپریشن کیاتھا اور قریب موجود غاروں کو بھی ٹٹولا تھا تاہم کوئی شواہد نہیں ملے تھے۔پولیس کے مطابق ہر دوسرے دن قبرکھود کے مردہ غائب کردیا جاتا تھا اور چند روز میں اب تک تقریباً 3 مردے غائب ہوچکے تھے۔علاقہ مکینوں کی شکایت پر پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی تھی۔ ایس ایچ او ڈیرہ ٹاؤن کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں قبریں کھود کر مردے نکالے جانے کی شکایت ملی تھی جس کی مزید انکوائری شروع کر دی گئی تھی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوس اور ریلیوں پر پابندی عائد

پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے 4 اگست سے شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے، جس کے تحت موٹرسائیکل پر ڈبل سواری سمیت ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، ریلیوں اور جلوسوں پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، جس کے مطابق یہ پابندیاں 4 اگست سے 10 اگست تک نافذ العمل رہیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144 کے تحت نہ صرف سیاسی سرگرمیوں اور جلوسوں پر پابندی ہوگی، بلکہ شہریوں کو اسلحے کی نمائش اور لاوڈ اسپیکر کے استعمال سے بھی روکا گیا ہے۔

اس کے علاوہ شہر کی اہم شاہراہوں پر رکھی گئی رکاوٹیں ہٹانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے کا انتباہ بھی جاری کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ یہ اقدامات امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کے لیے کیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews پی ٹی آئی جلسہ دفعہ 144 نافذ راولپنڈی انتظامیہ وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • تحریک انصاف کی بزرگ رہنماء ریحانہ ڈار ایوان عدل سے گرفتار
  • راولپنڈی اور اسلام آباد میں ایک ہفتے کے لیے دفعہ 144 کا نفاذ
  • پی ٹی آئی کے مقامی عہدیداران کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
  • راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوس اور ریلیوں پر پابندی عائد
  • نیوزی لینڈ: بیگ سے 2 سالہ بچی زندہ برآمد، خاتون گرفتار
  • راولپنڈی: جرگہ کے حکم پر سدرہ عرب کے قتل میں بڑی پیش رفت، ویڈیو بھی سامنے آگئی
  • بھارت :گاڑی نہر میں گرنے سے11افراد ہلاک، 4 زخمی
  • راولپنڈی: شادی شدہ خاتون کو قتل کر کے لاش قبرستان لانے کی ویڈیو سامنے آ گئی
  • غزہ میں 17 سالہ اسپورٹس چیمپیئن بھوک سے شہید، وزن صرف 25 کلو رہ گیا
  • راولپنڈی: نوکری کا جھانسہ دیکر شہری کا گردہ نکالنےکی کوشش کرنیوالے4 ملزمان گرفتار