اسرائیل میں سائرن بجتے ہی اینکرز مہمانوں سمیت لائیو پروگرام چھوڑ کر بھاگ گئے
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تل ابیب: ایرانی میزائل حملے کی وارننگ دینے والے سائرن کی گونج سنائی دیتے ہی اسرائیلی ٹی وی چینل پر جاری لائیو نشریات افراتفری کا منظر پیش کرنے لگیں۔ اسٹوڈیو میں بیٹھے اینکرز اور مہمان سائرن کی آواز سنتے ہی پریشانی کے عالم میں پروگرام ادھورا چھوڑ کر محفوظ مقام کی جانب دوڑ پڑے، اس اچانک ردعمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ میزبان اور مہمان میز پر بیٹھے گفتگو میں مصروف تھے کہ اچانک فضا میں خطرے کا سائرن گونجتا ہے۔ لمحوں میں ماحول بدل جاتا ہے، میزبان بحث کو درمیان میں ہی چھوڑ کر اسٹوڈیو سے باہر نکل جاتے ہیں اور پروگرام فوراً معطل کر دیا جاتا ہے۔
https://x.
سوشل میڈیا صارفین نے اس منظر کو مختلف زاویوں سے دیکھا۔ کسی نے اسے خوف کی علامت قرار دیا تو کسی نے اسے جنگ کی سنگینی کا غماز۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اسرائیلی میڈیا پر لائیو نشریات کے دوران جیسے ہی ایرانی حملے کا خدشہ ظاہر کرنے والا سائرن بجا، پورا اسٹوڈیو خالی ہو گیا۔
دوسری طرف، چند روز قبل ایران میں بھی اسرائیلی حملے کے دوران ایک مشابہہ صورتحال دیکھنے میں آئی تھی، مگر وہاں ایرانی نیوز اینکر سحر امامی نے اپنے پیشہ ورانہ عزم سے سب کو متاثر کر دیا۔ حملے کے باعث نشریات کچھ لمحوں کے لیے تعطل کا شکار ہوئیں، لیکن سحر امامی نے غیر معمولی جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے فوراً اسکرین پر واپسی کی اور نشریات بحال کر دیں۔
https://x.com/asmashirazi/status/1934664862854193234?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1934664862854193234%7Ctwgr%5E75bf86690ab0d9bacc45e7a07f296833b96b36e5%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.aaj.tv%2Fnews%2F30466850
سوشل میڈیا پر سحر امامی کے اس حوصلے کو سراہا جا رہا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ جنگی حالات میں بھی اپنی جان خطرے میں ڈال کر خبر رسانی کا فریضہ نبھانا حقیقی صحافت کی علامت ہے۔ ان کے اس عمل کو “پیشہ ورانہ غیرت” اور “اعلیٰ صحافتی کردار” سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
فخر زمان دوبارہ ان فٹ، ویسٹ انڈیز دورہ ادھورا چھوڑ کر وطن واپسی پر مجبور
پاکستانی اوپنر فخر زمان ہمسٹرنگ انجری کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز سے باہر ہو گئے ہیں اور اب وہ وطن واپس لوٹ رہے ہیں۔ 35 سالہ بائیں ہاتھ کے بلے باز کو فلوریڈا میں دوسرے ٹی20 میچ کے دوران 19ویں اوور میں فیلڈنگ کرتے ہوئے بائیں ٹانگ میں کھنچاؤ محسوس ہوا، جس کے بعد انہیں فوری طور پر گراؤنڈ سے ہٹایا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق فخر زمان کا فوری طور پر معائنہ کیا گیا اور پی سی بی میڈیکل پینل نے ان کی ہمسٹرنگ انجری کی تصدیق کی۔ ٹیم فزیو نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی، تاہم انہیں مکمل طور پر آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔
فخر زمان تیسرا اور آخری ٹی20 میچ نہیں کھیل سکے، جس میں پاکستان نے 13 رنز سے کامیابی حاصل کرکے سیریز 1-2 سے اپنے نام کی۔ وہ 4 اگست کی شام پاکستان پہنچیں گے اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں بحالی کے عمل سے گزریں گے۔
مزید پڑھیں: انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ، فخر زمان نے واضح اعلان کردیا
واضح رہے کہ فخر زمان حالیہ عرصے میں ناقص فارم کا شکار رہے ہیں۔ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں وہ 1، 44 اور 8 رنز بنا سکے جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے 2 میچز میں ان کا اسکور 28 اور 20 رہا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں نیوزی لینڈ کے خلاف افتتاحی میچ میں بھی فخر زمان کو پسلیوں میں چوٹ لگی تھی، تاہم انہوں نے 41 گیندوں پر 24 رنز کی اننگز کھیلی، لیکن اس انجری کے باعث باقی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے تھے۔ بعد ازاں وہ اپریل میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے بھی ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
فخر زمان ہمسٹرنگ انجری ویسٹ انڈیز دورہ