ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ 27-2025: انگلینڈ کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بؤلنگ کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
بھارت اور انگلینڈ کے درمیان 5 میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا پہلا معرکہ آج ہیڈنگلے کے میدان میں شروع ہو گیا ہے۔ ٹاس انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا، جس کے بعد بھارت نے بلے بازی کا آغاز کیا۔ بھارتی ٹیم کی قیادت شبھمن گل کر رہے ہیں۔
بھارتی ٹیم کی جانب سے سائی سدرشن نے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا ہے، جبکہ کرون نائر کی طویل عرصے بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شبھمن گل کا کہنا تھا کہ ہم بھی پہلے بولنگ کرنا چاہتے تھے، ابتدائی سیشن میں بیٹنگ مشکل ہو سکتی ہے، لیکن بعد میں پچ بیٹنگ کے لیے سازگار ہو جائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ سورج نکل آیا ہے، اور یہ ہمارے لیے ایک اچھا بیٹنگ ٹریک بن سکتا ہے۔ ٹیم نے بیکن ہیم میں زبردست تیاری کی، سب کھلاڑی پُرعزم اور پُراعتماد ہیں۔
مزید پڑھیں: بگ بیش لیگ کی ڈرافٹنگ کا مرحلہ، کتنے پاکستانی کھلاڑیوں کو منتخب کرلیا گیا؟
یہ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ 27-2025 سائیکل کی پہلی سیریز ہے، اور دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ بھارت نے آخری بار 2007 میں انگلینڈ میں ٹیسٹ سیریز جیتی تھی، اس کے بعد سے اسے انگلش سرزمین پر کوئی سیریز فتح نصیب نہیں ہوئی۔
اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان 136 ٹیسٹ میچز کھیلے جا چکے ہیں، جن میں بھارت نے 35 میں کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ انگلینڈ نے 51 میچز جیتے ہیں۔ باقی 50 ٹیسٹ میچز ڈرا ہوئے ہیں۔
بھارت کی پلیئنگ الیون:یَشسوی جیسوال – اوپننگ بیٹر
کے ایل راہول – وکٹ کیپر بیٹر
سائی سدرشن – ٹاپ آرڈر بیٹر (ڈیبیو)
شبھمن گل (کپتان) – اوپننگ بیٹر
رشبھ پنت (†) – وکٹ کیپر بیٹر
کرون نائر – ٹاپ آرڈر بیٹر
رویندر جڈیجا – آل راؤنڈر
شاردُل ٹھاکر – باؤلر
جسپریت بمرا – فاسٹ باؤلر
محمد سراج – فاسٹ باؤلر
پرسدھ کرشنا – باؤلر
مزید پڑھیں: بابر اعظم بگ بیش لیگ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل، سڈنی سکسرز نے کتنے میں خریدا؟
???? انگلینڈ کی پلیئنگ الیون:زیک کراؤلی – ٹاپ آرڈر بیٹر
بین ڈَکَٹ – ٹاپ آرڈر بیٹر
اولی پوپ – مڈل آرڈر بیٹر
جو روٹ – ٹاپ آرڈر بیٹر
ہیری بروک – بیٹر
بین اسٹوکس (کپتان) – آل راؤنڈر
جیمی اسمتھ (†) – وکٹ کیپر
کرس ووکس – آل راؤنڈر
برائیڈن کارس – باؤلنگ آل راؤنڈر
جوش ٹنگ – باؤلر
شعیب بشیر – باؤلر
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
انڈیا انگلینڈ بھارت بھارت اور انگلینڈ ہیڈنگلے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ 27-2025.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: انڈیا انگلینڈ بھارت بھارت اور انگلینڈ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ 27 2025
پڑھیں:
بھارتی ویمنز کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ جیت لیا، 1 ارب 25 کروڑ روپے انعام حاصل کیا
بھارت کی خواتین کرکٹ ٹیم نے 2025 کا آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی۔ ہرمن پریت کور کی قیادت میں بھارتی ٹیم نے ممبئی میں کھیلے گئے فائنل میں شاندار کامیابی حاصل کی۔ یہ بھارت کی خواتین ٹیم کی پہلی ورلڈ کپ جیت ہے، جس کے بعد ملک بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
A special moment! ????
ICC Chairman Mr. Jay Shah presents the ICC Women’s Cricket World Cup 2025 Trophy to our winning captain Harmanpreet Kaur ????????@JayShah | @ImHarmanpreet
#TeamIndia | #WomenInBlue | #CWC25 | #INDvSA | #Champions pic.twitter.com/wETVXoMNnA
— BCCI (@BCCI) November 2, 2025
آئی سی سی کے مطابق، ٹورنامنٹ جیتنے پر بھارتی ٹیم کو 4.48 ملین امریکی ڈالر کا انعام دیا گیا، جو قریباً 39 کروڑ 55 لاکھ بھارتی روپے یا 1 ارب 25 کروڑ پاکستانی روپے بنتا ہے۔
مزید پڑھیں: ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ اور انڈیا کا فائنل میں مقابلہ تاریخ ساز کیوں؟
رنر اپ ٹیم جنوبی افریقہ کو 2.24 ملین ڈالر (قریباً 19 کروڑ 77 لاکھ بھارتی روپے یا 62 کروڑ 70 لاکھ پاکستانی روپے) بطور انعام دیے گئے۔
ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ سیمی فائنل میں پہنچنے والی دیگر ٹیمیں تھیں، جنہیں 1.12 ملین ڈالر (قریباً 9 کروڑ 89 لاکھ بھارتی روپے یا 31 کروڑ پاکستانی روپے) فی ٹیم انعام میں دیے گئے۔
اس کے علاوہ گروپ مرحلے میں ہر کامیابی پر ٹیموں کو 34 ہزار 314 ڈالر (قریباً 30 لاکھ بھارتی روپے یا 96 لاکھ پاکستانی روپے) ملے۔
مزید پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے ریکارڈ ہدف حاصل کرکے بھارت کو شکست دیدی
آئی سی سی نے بتایا کہ ویمنز ورلڈ کپ 2025 کی کل انعامی رقم 13.88 ملین امریکی ڈالر رکھی گئی تھی، جو قریباً 122 کروڑ بھارتی روپے یا 3 ارب 90 کروڑ پاکستانی روپے بنتی ہے۔ یہ اب تک کے تمام ویمنز ورلڈ کپ مقابلوں میں سب سے زیادہ انعامی رقم ہے۔
یہ بھی بتایا گیا کہ اس مرتبہ رنر اپ ٹیم کے لیے انعامی رقم میں 273 فیصد اضافہ کیا گیا، جو خواتین کرکٹ کے فروغ کی جانب ایک تاریخی قدم سمجھا جا رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق بھارت کی یہ جیت نہ صرف کھیل کے میدان میں اہم سنگِ میل ہے بلکہ خواتین کرکٹ کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی اہمیت کی بھی عکاس ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ آئی سی سی بھارت خواتین کرکٹ ٹیم ہرمن پریت کور