سینکڑوں قدامت پسند یہودی شرم الشیخ کے راستے امریکا فرار
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
صہیونی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ سینکڑوں مذہبی یہودی(حریدیم) اسرائیل سے مصر کے شہر شرمِ الشیخ کے راستے امریکافرار ہوگئے ہیں۔ یہ اطلاعات اسرائیلی ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں جن کے مطابق گزشتہ دنوں بہت سے حریدیم (قدامت پسند یہودی)نے ریڈ سی کنارے واقع اس عبوری راستے کا استعمال کیا، تاکہ وہ جنگ زدہ ماحول سے نکل کر یورپ یا براہ راست امریکا منتقل ہو سکیں۔
یہ اقدام اسرائیل پر ایران کے حالیہ میزائل حملوں کے بعد پیش آنے والی خوف ناک صورتِ حال کے نتیجے میں سامنے آیا ہے۔ راہ فرار اختیار کرنے والوں میں سے اکثر افراد کے پاس دوہری شہریت یا یورپی پاسپورٹ ہونے کی وجہ سے ان کے لیے مصر سے متحرک ہو کر امریکہ جانا ممکن ہوا۔
اس فرار کے پیچھے بنیادی محرک خوف اور جنگی خطرات ہیں جنہوں نے حریدیم کمیونٹی کو محفوظ راستہ تلاش کرنے پر مجبور کیا۔ اس کے علاوہ متعدد یہودی سیاسی اور انسانی امدادی گروپس نے بھی ان افراد کی نقل و حرکت کی تصدیق کی ہے، اور کہا ہے کہ یہ ایک چھپی ہوئی لہر ہے جس پر فوری توجہ درکار ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اٹک میں سوغری نارتھ 1 کنویں سے گیس کی پیداوار شروع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250920-01-7
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) او جی ڈی سی نے پنجاب کے ضلع اٹک میں سوغری نارتھ 1 کنویں سے گیس اور کنڈینسیٹ کی پیداوار شروع کر دی۔ترجمان او جی ڈی سی کے مطابق سوغری نارتھ 1 کنویں سے 14 ایم ایم ایس سی ایف ڈی یومیہ گیس اور 430 بیرل یومیہ کنڈینسیٹ کی پیداوار حاصل ہو رہی ہے۔کمپنی نے 14کلو میٹر لمبی پائپ لائن ڈال کر گیس کو دکھنی پلانٹ سے منسلک کیا۔سوغری نارتھ 1 کنویں سے حاصل شدہ گیس کو ایس این جی پی ایل نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا۔ سوغری ایکسپلوریشن لائسنس میں او جی ڈی سی کا ورکنگ انٹرسٹ 100 فیصد ہے۔مقامی پیداوار سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ممکن ہوگی۔