ملک میں تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 1595 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 57 ہزار روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونےکی قیمت 1368 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 6 ہزار 69 روپے ہوگئی۔
اسی طرح سونے کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 16 ڈالر کم ہوکر 3356 ڈالر فی اونس ہے۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
آل کراچی اسکولز اور سندھ ٹیگ ٹیم تائیکوانڈو چمپئن شپ کا کامیاب انعقاد
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسپورٹسڈیسک) سندھ یوتھ کلب کراچی میں آل کراچی اسکولز اور سندھ ٹیگ ٹیم تائیکوانڈو چیمپئن شپ 2025 جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوئی، جس میں کراچی اور سندھ بھر کے کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔ایونٹ نے صوبے میں تائیکوانڈو کے فروغ کے نئے امکانات پیدا کیے۔صبح کے سیشن میں 21 اسکولز کے 550 کم عمر کھلاڑیوں کی شرکت۔ کے۔جی سے جماعت ہفتم تک کے طلباء و طالبات کے درمیان دلچسپ مقابلے ہوئے جن میں 21 اسکولز کے 550 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔کم عمر تائیکوانڈو اسٹارز کے جوش، مہارت اور نظم و ضبط نے ناظرین سے خوب داد سمیٹی۔نتائج (اسکول کیٹیگری پہلا نمبرآئی یو ایس ایس،دوسرا نمبرایف جی ایس، تیسرا نمبر اے پی ایس، چوتھا نمبر دی نیکسٹ اسکول پانچواں نمبر سوک اسکول، فیئر پلے ٹرافی دی ایجوکیٹرز کے نام رہی۔صدر سندھ تائیکوانڈو ایسوسی ایشن اور صدر کراچی تائیکوانڈو ایسوسی ایشن نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ایونٹ کے انتظامات فسیح الدین، نور احمد، جاوید خالد اور ان کی رضاکار ٹیم نے شاندار انداز میں مکمل کیے۔صدر سندھ تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کامران قمر قریشی نے کہا کہ یہ نوجوان ہی مستقبل کے چیمپئن ہیں، سندھ میں تائیکوانڈو کا فروغ ہمارے عزم کی علامت ہے۔ تمام اسپانسرز اورمعاونت کرنے پر سندھ اسپورٹس اینڈ یوتھ افئیرڈیپارٹمنٹ، ای سی ایس، کومبیکس اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔