اماراتی صدر کا کینیڈین وزیراعظم کے نام تحریری پیغام‘ مضبوط تعلقات پرزور
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ابوظبی (انٹرنیشنل ڈیسک) امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی جانب سے کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی کے نام تحریری پیغام بھیجا گیا، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات پر زور دیا گیا ہے۔ یہ پیغام متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے اپنے سرکاری دورہ کینیڈا کے آغاز پر اوٹاوا میں وزیراعظم مارک کارنی سے ملاقات کے دوران پیش کیا۔ ملاقات میں امارات اور کینیڈا کے درمیان تعاون کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی مفاد میں مختلف شعبوں میں اشتراکِ عمل کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے اتفاق کیا کہ موجودہ روابط کو اقتصادی ترقی، عوامی فلاح بہبود اور خوشحالی کیلیے مزید وسعت دی جا سکتی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وزیراعظم کی نوازشریف سے ملاقات‘ ملکی مجموعی صورتحال پر گفتگو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251102-01-5
 لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے جاتی امراء میں ملاقات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی ، معاشی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شریف برادران نے آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔ ذرئع کے مطابق وزیراعظم نے پاک افغان معاہدے اور دورہ سعودی عرب سے آگاہ کیا۔