ٹرمپ نے ٹک ٹاک کو امریکا میں کام کرنے کے لیے مزید مہلت دیدی
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کو امریکا میں کام کرنے کے لیے مزید 90 روز کی مہلت دے دی۔ خبررساں اداروں کے مطابق ٹرمپ نے اعلان کیا کہ انہوں نے ٹک ٹاک کو چینی شخصیت کے سوا کسی اور کو فروخت کرنے کے لیے مزید 90 دن کی مہلت دی ہے، بصورت دیگر اسے امریکا میں بند کر دیا جائے گا۔ ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ابھی ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت ٹک ٹاک کی بندش کی ڈیڈ لائن میں 17 ستمبر کی توسیع کر دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹک ٹاک
پڑھیں:
بھارت کے لیے پاکستان کی فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ کی توسیع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پاکستان نے بھارت کے لیے فضائی حدود بندش میں مزید ایک ماہ توسیع کردی، پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے بھارت کے لیے فضائی حدود بندش میں توسیع کا نیا نوٹم جاری کردیا۔
نوٹم کے مطابق بھارتی طیاروں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں 23 اکتوبر تک توسیع کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان نے رواں سال23 اپریل سے بھارت کے لیے فضائی حدود بند کر رکھی ہے۔
بھارت کی جانب سے بھی جوابی طور پر پاکستانی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود بند کی گئی۔