data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

-امریکا نے ایرانی حملوں کے خدشے کے پیشِ نظر قطر کے العدید ایئربیس سے اپنے طیارے منتقل کر دیے

قطر کے العدید ایئربیس سے امریکی طیاروں کی منتقلی کی تصدیق امریکی حکام نے برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز سے گفتگو میں کی، اور اس اقدام کی وجہ ایران کی جانب سے ممکنہ حملوں کے خطرے کو قرار دیا۔

سیٹیلائٹ تصاویر میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی شروع ہونے سے قبل اس ایئربیس پر کئی امریکی طیارے موجود تھے، تاہم اب وہ غائب ہیں۔

حکام نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ العدید ایئربیس پر موجود امریکی طیارے ایرانی میزائل حملوں کی زد میں آ سکتے تھے، اسی لیے انہیں وہاں سے ہٹا دیا گیا۔ اس کے علاوہ، مشرق وسطیٰ میں تعینات کچھ امریکی بحری جہازوں کو بھی دوسرے مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب، دوحہ میں قائم امریکی سفارتخانے نے اپنے عملے کو العدید ایئربیس تک رسائی سے عارضی طور پر روک دیا ہے۔

یاد رہے کہ العدید ایئربیس، جو قطر کے دارالحکومت دوحہ کے قریب واقع ہے، مشرق وسطیٰ میں امریکا کا سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے۔ یہ بیس 1996 میں قائم ہوا اور یہاں تقریباً 10 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں۔ یہ اڈہ امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کا فارورڈ ہیڈکوارٹر بھی ہے اور عراق، شام اور افغانستان میں امریکی کارروائیوں کا اہم مرکز رہا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: العدید ایئربیس

پڑھیں:

امریکا نے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیمیں قرار دے دیا 

امریکی محکمہ خارجہ نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور اس کے ذیلی گروپ مجید بریگیڈ کو باقاعدہ طور پر غیر ملکی دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا ۔
محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بی ایل اے پہلے ہی 2019 سے عالمی دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل ہے، جبکہ اب اس کے ذیلی گروہ مجید بریگیڈ کو بھی اسی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔
بیان میں بتایا گیا کہ کالعدم بی ایل اے نے 2024 میں کراچی ایئرپورٹ اور گوادر پورٹ پر خودکش حملوں کی ذمہ داری قبول کی، جبکہ 2025 میں جعفر ایکسپریس کو ہائی جیک کرنے اور 31 افراد کو قتل کرنے کا بھی اعتراف کیا۔ اس کارروائی میں 300 سے زائد مسافروں کو یرغمال بنایا گیا تھا۔
امریکی محکمہ خارجہ نے واضح کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ دہشتگردی کے خلاف اپنے عزم پر قائم ہے اور دہشتگرد گروہوں کے خلاف مؤثر اقدامات جاری رکھے گی۔

Post Views: 7

متعلقہ مضامین

  • اسرائیلی فوج کا غزہ پٹی پر نئے حملے کا منصوبہ تیار
  • امریکہ نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران ممکنہ تباہی کو ٹالنے میں فیصلہ کن کردار ادا کیا .ٹیمی بروس
  • چین کے یورپی یونین کے دو مالیاتی اداروں کے خلاف جوابی اقدامات
  • امریکا میں ایئرپورٹ پر دو طیارے آپس میں ٹکرا گئے؛ خوفناک آگ بھڑ اُٹھی
  • یہ پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کا نتیجہ ہے
  • امریکا نے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشت گرد تنظیم قرار دیدیا
  • امریکا نے بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیمیں قرار دے دیا 
  • ائیر انڈیا کا جہاز کیا پائلٹ نے تباہ کیا؟
  • امریکہ پر انحصار کی قیمت
  • امریکا کے ساتھ ممکنہ تجارتی معاہدہ ،پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری متوقع ہے،فیلڈمارشل