فرانسیسی وزیر اعظم ائیر شو کے دورے پر رافیل طیارے میں پھنس گئے
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
پیرس ایئر شو کے دوران ایک دلچسپ اور غیر متوقع واقعہ اس وقت پیش آیا جب فرانسیسی وزیر اعظم فرنسوا بایرو فرانسیسی ساختہ جنگی طیارے “رافیل” کے کاک پٹ میں پھنس گئے۔
وزیر اعظم نے شو کے دوران مختلف طیارہ ساز کمپنیوں کے اسٹالز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کا جائزہ لیا۔ جب وہ مشہور کمپنی داسو ایوی ایشن کے اسٹال پر پہنچے تو انہیں خصوصی طور پر رافیل فائٹر جیٹ کے کاک پٹ میں بیٹھنے کی دعوت دی گئی۔ وزیر اعظم نے طیارے میں بیٹھ کر دلچسپی کے ساتھ اس کی تکنیکی خصوصیات اور صلاحیتوں سے متعلق بریفنگ بھی لی۔
تاہم یہ بریفنگ ایک مزاحیہ موڑ اختیار کر گئی جب وزیر اعظم کاک پٹ سے باہر نکلنے لگے۔ طیارے کے محدود اور پیچیدہ ڈھانچے کی وجہ سے انہیں سخت مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کی پوزیشن ایسی ہو گئی کہ خود سے باہر آنا ممکن نہ رہا، جس کے بعد شو میں موجود ایوی ایشن عملے کو فوری طور پر مداخلت کرنا پڑی۔
کئی منٹ کی کوشش کے بعد وزیر اعظم کو باحفاظت طیارے سے نکالا گیا۔ اس غیر معمولی منظر نے ایئر شو میں موجود شرکاء اور میڈیا کی توجہ حاصل کر لی، اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ واقعہ سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو گیا۔
یہ واقعہ جہاں ایک سنجیدہ شو میں ہلکا پھلکا مزاح بن کر ابھرا، وہیں لوگوں کے لیے یادگار لمحہ بھی بن گیا۔ وزیر اعظم نے بعد ازاں مسکراتے ہوئے اسے ایک “دلچسپ تجربہ” قرار دیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنےکی بات کی تو علیمہ خان نے ٹوک دیا
علیمہ خان : فائل فوٹوبانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بہن علیمہ خان نے خیبر پختونخوا کا بجٹ پاس کرنے کی بات پر سہیل آفریدی کو تنبیہ کردی۔
راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے بجٹ پاس کرنے کی بات کی تو علیمہ خان نے ٹوک دیا، بانی پی ٹی آئی کی بہن نے کہا کہ آپ بجٹ پاس کیوں کر رہے ہیں؟ ان سے کہیں پہلے میری ملاقات کروائیں۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی گورکھ پور ناکے پر پہنچ گئے، سہیل آفریدی سرکاری پروٹوکول میں گورکھ پور ناکے پر پہنچے۔
علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پچھلے سال بھی کہا تھا میرے ساتھ بجٹ ڈسکس کرو، آپ آج بھی ان سے کہیں بجٹ سے پہلے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کروائیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو تنہا کیا گیا جو غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔