وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی پی این ایس سی کے بیڑے میں اضافے کے لیے لیز پر بحری جہاز لینے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پی این ایس سی کے بیڑے میں اضافے کے لیے لیز پر بحری جہاز لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دو ہفتے میں پی این ایس سی کا بزنس پلان پیش کیا جائے جس میں قومی خزانے سے سالانہ 4 بلین ڈالر کا بوجھ ختم کرنے کا لائحہ عمل شامل ہو۔جمعہ کو وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف کی زیر صدارت پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے امور پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔
وزیراعظم نے پی این ایس سی کے بیڑے میں اضافے کے لیے لیز پر بحری جہاز لینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پی این ایس سی کے بیڑے میں بحری جہاز کم ہونے کی وجہ سے سمندر کے راستے تجارت پر قومی خزانے سے سالانہ 4 بلین ڈالر کا قیمتی زر مبادلہ خرچ کرنا پڑ رہا ہے۔(جاری ہے)
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ دو ہفتے کے اندر اندر پی این ایس سی کا بزنس پلان پیش کیا جائے جس میں قومی خزانے سے سالانہ 4 بلین ڈالر کا بوجھ ختم کرنے کا لائحہ عمل شامل ہو۔
وزیر اعظم کو پی این ایس سی کی کارکردگی پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ ادارے کے پاس مختلف نوعیت کے دس بحری جہاز ہیں، جو کہ 724,643 ٹن کارگو لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر بحری امور جنید انور چوہدری اور پی این ایس سی کے اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔\932.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پی این ایس سی کے بیڑے میں بحری جہاز
پڑھیں:
وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی قومی ٹیم کو سیریز جیتنے پر مبارکباد
وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے قومی ٹیم کو جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف نے قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی اور ٹیم کی تعریف کی۔
Very well-played boys in Green!
Congratulations to our team for a brilliant performance against South Africa.
My commendation for Chairman PCB @MohsinnaqviC42 and his team for their great efforts.
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کامیابی پوری قوم کے لیے باعث فخر ہے۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم نے جیت کے لیے جس عزم، محنت اور اتحاد کا مظاہرہ کیا، وہ قابل تحسین ہے۔ امید ہے کرکٹ ٹیم وننگ ٹریک کو برقرار رکھے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ رات کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر تین مچیز کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی۔