Jasarat News:
2025-11-05@19:22:51 GMT

پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی کے فیصلے کو سراہا۔

اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT

پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی کے فیصلے کو سراہا۔

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (کامرس رپورٹر) گلزار فیروز، کنوینیر، اسٹینڈنگ کمیٹی برائے ماحولیات، ایف پی سی سی آئی اور صدر، پی ٹی اے انوائرنمینٹل سوسائٹی نے پریس ریلیز میں پولی تھین بیگز کے استعمال کیخلاف کارروائی کرنے پر عزت ماب وزیر اعلی، حلومت سندھ سید مراد علی شاہ صاحب اور وقار حسین پھلپھوٹو، ڈائریکٹر جنرل سیپا، کے فیصلے کو سراہا۔ انھوں نے پولی تھین بیگز کے استعمال پر پابندی پر وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا۔ اس اقدام سے نہ صرف انسانی صحت بہتر ہوگی بلکہ کھلے نالوں اور نکاسی آب کو بھی صاف رکھنا آسان ہوگا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

افغان حکومت امن کیلیے دانش مندی سے فیصلے کرے، وزیر دفاع کا مشورہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے افغان حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ خطے میں امن و استحکام کے قیام کے لیے دانش مندی سے فیصلے کرے، ساتھ ہی واضح کیا کہ پاک افغان مذاکرات اسی وقت کیے جاتے ہیں جب پیش رفت کے امکانات موجود ہوں۔

پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ فی الحال یہ نہیں کہا جا سکتا کہ مذاکرات میں کیا بحث ہو رہی ہے، کچھ اعتراضات سامنے آئے ہیں، اس لیے اس وقت تبصرہ کرنا مناسب نہیں، پاکستانی وفد استنبول روانہ ہو چکا ہے جہاں کل سے مذاکرات کا آغاز ہوگا، اگر بات چیت میں پیش رفت کی امید نظر آئے تو مذاکرات جاری رکھے جاتے ہیں، ورنہ وہ وقت کا ضیاع ثابت ہوتے ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ افغانستان کو خطے کے امن کے لیے مثبت اور سنجیدہ رویہ اپنانا ہوگا تاکہ پائیدار استحکام کی راہ ہموار ہو سکے، 27ویں آئینی ترمیم سے متعلق پیش رفت اگلے ہفتے سامنے آجائے گی،تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت جاری ہے، اور مشاورت مکمل ہونے کے بعد ترمیم کی حتمی شکل پیش کی جائے گی۔

وزیر دفاع نے ایک بار پھر واضح کیا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے سنجیدہ ہے اور افغانستان سے تعلقات میں بہتری کے خواہاں ہے، تاہم اس کے لیے دونوں جانب دانش مندی اور عملی اقدامات ضروری ہیں۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین