data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(نمائندہ جسارت)شہر قائد میں سمندر کی نچلی سطح کے بادلوں کے سبب مطلع جذوی ابر آلود ہوگیا جبکہ گرمی کی شدت میں بھی کمی محسوس کی جا رہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گلستان جوہر، گلشن معمار، سہراب گوٹھ، اسکیم 33، فیڈرل بی ایریا، لیاقت آباد، یونیورسٹی روڈ، اسٹیڈیم روڈ اور پی ای سی ایچ ایس میں بوندا بندی ہوئی۔کراچی میں سمندری ہوائیں بحال ہیں جن کی رفتار 20 سے 30 کلو میٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی جا رہی ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ تین روز کے
دوران شہر میں صبح اور رات کے وقت بوندا باندی یا پھوار ہو سکتی ہے۔گزشتہ روز بھی گارڈن، ناظم آباد، کریم آباد اور سہراب گوٹھ میں رات کے وقت بوندا باندی ہوئی تھی۔صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم،بہت گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ تھرپارکر، میرپورخاص، بدین اور ٹنڈو الہ یار میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
 

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

اکتوبر بھی عوام پر گراں گزرا، مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

اسلام آباد:۔ اکتوبر 2025ءمیں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی۔ ادارہ شماریات نے ماہانہ مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی۔

شہری علاقوں میں مہنگائی 1.54 فیصد، دیہی علاقوں میں 2.26 فیصد بڑھی۔ ٹماٹر کی قیمت میں 58.64 فیصد، پیاز میں 18.71 فیصد اور سبزیوں میں 12.22 فیصد اضافہ ہوا۔ شہری علاقوں میں بجلی کے نرخ 8.78 فیصد اور کرایہ 1.46 فیصد بڑھ گیا۔

دیہی علاقوں میں ٹماٹر 47.87 فیصد، آٹا 8.27 فیصد اور انڈے 5.83 فیصد مہنگے ہوئے۔ مرغی کی قیمت شہری علاقوں میں 21.52 فیصد اور دیہی علاقوں میں 21.42 فیصد کم ہوئی۔ سالانہ بنیاد پر اکتوبر 2025 میں مہنگائی 6.24 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق شہری علاقوں میں سالانہ مہنگائی کی شرح 6.00 فیصد، دیہی علاقوں میں 6.59 فیصد رہی، جولائی تا اکتوبر 2025-26 کے دوران اوسط مہنگائی کی شرح 4.73 فیصد رہی۔

ویب ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • دیر، سوات میں موسم سرما کی پہلی برفباری، سردی کی شدت بڑھ گئی
  • پنجاب میں بارش کی پیشگوئی، کن علاقوں میں بادل برسنے کا امکان؟
  • ’تم صحیح گھر پر آئی ہو‘ سوناکشی سنہا کا ساس کے ساتھ خوشگوار رشتے کا انکشاف
  • محمکہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی نوید سنا دی
  • سندھ میں شکار کا موسم 15 نومبر سے شروع ہوگا
  • اکتوبر میں مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی
  • اکتوبر بھی عوام پر گراں گزرا، مہنگائی کی شرح ماہانہ بنیاد پر 1.83 فیصد بڑھ گئی
  • 4، 5 نومبر کو ہلکی بارشوں اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا
  • ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی
  • ملک بھر میں موسم خشک، پنجاب کے کئی علاقے اسموگ کی لپیٹ میں رہنے کا امکان