محمد یوسف سندھ کے3روزہ تنظیمی دورے پر نواب شاہ پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف سندھ کے 3 روزہ تنظیمی دورے پرنواب شاہ پہنچ گئے۔ صوبائی اعلامیہ کے مطابق انہوں نے جمعہ کوبعد نماز عصر تعمیر ملت ہائے اسکول نواب شاہ میں ضلعی اجتماع اارکان سے خطاب کیاجبکہ آج صبح 9بجے مقام عظیم سہندڑو، بعد نماز ظہر دڑی جاکھری،بعد نماز عصر مقام آرائیں ،بعد نماز عشامقام جندو ڈیرو میں تنظیمی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔کل 22جون بروز اتوارصبح 9 بجے مقام گاڑھو،بعد نماز ظہرخصوصی خطاب تربیتی اجتماع برائے امیدواران ،بعد نماز عصر مقام میاں صاحب اور بعد نماز مغرب شکارپور شہر میں منعقدہ تنظیمی،دعوتی اور عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
وزیراعظم کا گلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے 4ارب کی فوری امداد کا اعلان
وزیراعظم کا گلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے 4ارب کی فوری امداد کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز
گلگت (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے 4 ارب روپے کی فوری امداد کا اعلان کر دیا۔
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے پیر کے روز گلگت بلتستان کا ایک روزہ دورہ کیا، جہاں انہوں نے حالیہ سیلاب سے جاں بحق اور زخمی افراد کے لواحقین میں مالی امدادی چیکس تقسیم کیے۔ترجمان صوبائی حکومت فیض اللہ فراق کے مطابق، وزیراعظم کو دورے کے دوران گلگت بلتستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے، جب کہ زخمیوں کو 5 لاکھ روپے کے چیکس فراہم کیے گئے، دورے کے دوران وزیراعظم سے گورنر گلگت بلتستان اور وزیراعلی نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں بھی کیں۔
معاون خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے سوست ڈرائی پورٹ پر تاجروں کے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے مقامی تاجروں کو ہر ممکن سہولت دینے اور اسمگلنگ کے خلاف سخت اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔ایمان شاہ نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نے اربوں روپے کی لاگت سے نصب ارلی وارننگ سسٹم میں مبینہ بے قاعدگیوں کی تحقیقات کے لیے مصداق ملک اور متعلقہ وفاقی سیکرٹری کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وزیراعظم نے فوری طور پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے 4 ارب روپے جاری کرنے اور دیگر نقصانات کی مکمل تفصیلات سامنے لانے کے لیے متعلقہ وفاقی اداروں کو بھی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقوم کل یوم استحصال کشمیر منائیگی، فسادی ملک کیخلاف گوریلا جنگ لڑیں گے، عظمی بخاری قوم کل یوم استحصال کشمیر منائیگی، فسادی ملک کیخلاف گوریلا جنگ لڑیں گے، عظمی بخاری چینی کارٹل کیس کی سماعت 70شوگر ملز کی درخواست پر اگلے مہینے تک موخر کر دی گئی صدر آصف علی زرداری کی وزیراعظم سے انکے کزن میاں شاہد شفیع کے انتقال پر تعزیت سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ ،بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا امریکی ہم منصب سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر گفتگو پی ٹی آئی کے 5اگست احتجاج سے قبل لاہور میں کریک ڈاون، 200سے زائد کارکن گرفتارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم