data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر /مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے قائم مقام گورنر کو گورنر ہاؤس سندھ کے مرکزی دفتر میں داخلے کی اجازت دیدی۔ قائم مقام گورنر سندھ اویس قادر شاہ نے گورنر ہاؤس کی چابیاں ساتھ لے جانے پر کامران ٹیسوری کے خلاف عدالت میں درخواست دائر کی تھی جسے فوری سماعت کے لیے منظور کیا گیا۔ دوران سماعت سندھ ہائی کورٹ نے قائم مقام گورنر کو گورنر ہاؤس سندھ کے مرکزی دفتر میں داخلے کی اجازت دی اور کہا کہ پرنسپل سیکرٹری قائم مقام گورنر کی رسائی کو نہ روکیں۔ اس کے علاوہ عدالت نے 23 جون کو پرنسپل سیکرٹری سے رپورٹ طلب کرتے ہدایت کی کہ عدالتی حکم نامے کی کاپی صدر اور پرنسپل سیکرٹری کو ارسال کی جائے۔ رکن صوبائی اسمبلی محمد فاروق نے قائم مقام گورنر اویس قادر شاہ کو گورنر ہائوس میں اجلاس سے روکنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر ہائوس کسی کی ذاتی ملکیت نہیں ریاستی ادارہ ہے ،آئین کے مطابق قائم مقام گورنر کو گورنر ہائوس استعمال کرنے کے اختیارات حاصل ہیں ‘ کامران ٹیسوری کی جانب سے بار بار اس قسم کا رویہ قابل مذمت ہے،گورنر سندھ اور اسپیکر اسمبلی دونوں عہدے قابل عزت ہیں۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی نثار احمد کھوڑو نے جماعت اسلامی کے رکن محمد فاروق فرحان کی جانب سے اویس قادر شاہ کے معاملے پر ایوان میں توجہ مبذول کرانے پر ان کا شکریہ اداکیا۔ قائم مقام گورنر سندھ سید اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ آئین میں واضح ہے کہ گورنر کی غیر موجودگی میں قائم مقام گورنر کام کرسکتے ہیں لیکن اس وقت گورنر ہاؤس کو ذاتی بیٹھک کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے ایسا کرنا آئین کی بالادستی کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔ جمعے کو سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محرم الحرام سے متعلق جمعے کو امن و امان سے متعلق ایک اجلاس گورنر ہاؤس میں رکھا گیا تھا ، جس میں وزیر داخلہ آئی جی سندھ سمیت دیگر نے شریک ہونا تھا لیکن جس جگہ اجلاس رکھا گیا تھا وہ مقفل تھی اور کہا گیا کہ گورنر کامران ٹیسوری تالا لگاکر چابی اپنے ساتھ لے گئے ہیں‘اسی وجہ سے آئینی عدالت میں پٹیشن دائر کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کو بھی خط لکھوں گا کہ گورنر ہاؤس کے عملے کو ہٹایا جائے اور جمعے کے واقعے کی تحقیقات کی جائے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس ہمیشہ عوام کے لیے کھلا ہے‘ اویس قادر شاہ بطور اسپیکر اور ذاتی حیثیت میں قابلِ احترام ہیں۔ ترجمان گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ قائم مقام گورنر سندھ اویس قادر شاہ کو صورتحال سے متعلق غلط فہمی ہوئی، اجلاس میں شرکت کے لیے سیکرٹری داخلہ، آئی جی، ڈی آئی جیز اور دیگر افسران کانفرنس روم میں تھے۔ ترجمان کے مطابق قائم مقام گورنر کے لیے مخصوص دفتر پیشگی طور پر تیار تھا، مرکزی دفتر استعمال کرنا مقصود تھا تو بروقت آگاہ کیا جاتا تو انتظام کر دیا جاتا‘ گورنر سندھ کی پرنسپل سیکرٹری کو 24 گھنٹے میں واقعے کی انکوائری مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: قائم مقام گورنر پرنسپل سیکرٹری کامران ٹیسوری اویس قادر شاہ گورنر ہاو س گورنر سندھ کو گورنر کہ گورنر کے لیے

پڑھیں:

کراچی: اسکیم 33 کی نجی سوسائٹی کے متاثرین کو پلاٹس نہ ملنے پر عدالت برہم

کراچی میں اسکیم 33 کی نجی سوسائٹی کے 650 متاثرین کو پلاٹس نہ ملنے کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران سندھ ہائیکورٹ نے برہمی کا اظہار کیا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ افسوس ہے کہ متاثرین کا کیس سات سالوں سے زیرِ التواء ہے، 2020 میں کہا گیا تھا کہ متاثرین کو پلاٹس فراہم کیے جائیں گے، لیکن پانچ سال گزر جانے کے باوجود وہ اب تک اپنے پلاٹس حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

عدالت نے مزید کہا کہ متاثرین میں عمر رسیدہ افراد بھی شامل ہیں جو چاہتے ہیں کہ ان کا مسئلہ جلد از جلد حل ہو۔

سندھ ہائیکورٹ نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر آئندہ سماعت تک متاثرین کو پلاٹس کا قبضہ نہ ملا تو ملزمان کی عبوری ضمانت واپس لے لی جائے گی۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 18 نومبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی نے کراچی میں ای چالان کیخلاف سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی
  • کراچی: اسکیم 33 کی نجی سوسائٹی کے متاثرین کو پلاٹس نہ ملنے پر عدالت برہم
  •  وزیر دفاع سے قائم مقام امریکی ناظم الامور نٹالی بیکرکی ملاقات 
  • سندھ ہائیکورٹ نے نیپرا کو کے الیکٹرک کے ملٹی ایئر ٹیرف پر عملدرآمد سے روک دیا
  • پشاور ہائیکورٹ کا تاریخی اقدام: ملک کی پہلی ایوننگ عدالت ایبٹ آباد میں قائم
  • اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ سے ایران کے قونصل جنرل اکبر عیسی زادہ کی ملاقات
  • آرٹیکل 53 شق 3 اور آرٹیکل 61 کے تحت سینیٹر سیدال خان قائم مقام چیئرمین سینیٹ مقرر
  • معروف سیاسی و سماجی شخصیت میر مصطفی مدنی گلگت بلتستان کو قائم مقام وزیراعلی بنائے جانے کا امکان
  • سندھ ہائیکورٹ نے ٹی ایل پی پر پابندی کیخلاف درخواست اعتراض لگاکر نمٹا دی
  • خان گڑھ: اسپیکر سندھ اسمبلی سید اویس شاہ ،رکن قومی اسمبلی سردار علی گوہر خان مہر سے والدہ کے انتقال پر تعزیت کررہے ہیں